بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے دو نومبر کو اپنی 57ویں سالگرہ کے موقع پر فلم 'پٹھان' کا آفیشل ٹیزر ریلیز کر کے مداحوں کو تحفہ دیا ہے۔
'یش راج فلمز' کے بینر تلے بننے والی فلم 'پٹھان' کے ذریعے شاہ رخ خان چار برس بعد دوبارہ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
بدھ کو جاری ہونے والے 'پٹھان' کے ٹیزر سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ ایکشن، فائٹ اور سنسنی سے بھرپور فلم ہوگی۔ ٹیزر میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ "اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجیے، موسم بگڑنے والا ہے۔"
'پٹھان' 25 جنوری 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ انند نے دی ہے جب کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Apni kursi ki peti baandh lijiye…#PathaanTeaser OUT NOW! Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/eZ0TojKGga
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
شاہ ر خ خان اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ 'اوم شانتی اوم'، 'چنائی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔
شاہ رخ خان کے چاہنے والے ان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ 'پٹھان' کے آفیشل ٹیزر کی ریلیز کے بعد بھارت اور پاکستان کے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ 'پٹھان ٹیزر' ٹرینڈ کر رہا ہے۔
فلمی تجزیہ کار سمت کڈل کا کہنا ہے کہ "ٹیزر سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بالی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم ثابت ہوگی۔"
This is INSANE STUFF.. #Pathaan will set the BOX OFFICE ON 🔥🔥🔥Looks like Biggest Action film made by Bollywood so far.. #PathaanTeaser @iamsrk #HappyBirthdaySRK pic.twitter.com/tTJd52g0UC
— Sumit Kadel (@SumitkadeI) November 2, 2022
ٹیزر پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اتل تیواری کہتے ہیں کہ "کنگ خان نے اپنی سالگرہ پر واقعی مداحوں کو ایک زبردست سرپرائز گفٹ دیا ہے، وہ پٹھان دیکھنے کے منتظر ہیں۔"
#PathaanTeaser looks full of High octane action & that Swag of SRK is juss mind blowing..! King Khan fans have definitely got a big surprise gift on his birthday.! Can%27t wait to see #Pathaan in cinemas.! #HappyBirthdaySRK #HappyBirthdayShahRukhKhan
— Atul Tiwari (@iTiwariAtul) November 2, 2022
فیروز نامی صارف نے 'پٹھان' کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا "کنگ از بیک۔"
King Is Back 🔥🔥🔥...#Pathaan https://t.co/iNS0V36mA4
— FeRoZe (@Ferozekha1) November 2, 2022
فلمی تجزیہ کار ہمیش کہتے ہیں "آ گیا پٹھان، شاہ رخ خان واپس آ گیا۔"
AA GAYA PATHAAN!!!! SHAH RUKH KHAN is BACK - Khursi Ki Peti Bandh Lo, Mausam Bigadne Wala Hai. Watch the action packed #PathaanTeaser below and batao, aapko kaisa laga yeh birthday dhamaka. #ShahRukhKhan #HappyBirthdaySRK https://t.co/uMeNxOAXNz
— Himesh (@HimeshMankad) November 2, 2022
اتل موہن نے ٹوئٹ کیا کہ "خاص دن کا خاص سپرائز۔"
💥A special surprise for a very special day! #PathaanTeaser is here on #ShahRukhKhan birthday!! Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at the theatre on 25th Jan, 2023. @iamsrk | @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @pathaanthefilmhttps://t.co/EqjtyI9MyS
— Atul Mohan (@atulmohanhere) November 2, 2022
ٹوئٹر صارفین جہاں 'پٹھان' کے آفیشل ٹیزر کی تعریف کر رہے ہیں وہیں یوگیش نامی صارف نے فلم میں استعمال ہونے والے ویژول ایفکٹس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے 'پٹھان' کو فلم 'وار' کی کاپی قرار دیا۔
#PathaanTeaser is the Cheap Version of WAR with Poor VFX and a Retired Non Action Hero, It%27s Just that Siddharth Anand has gone too Cheap Here with #Pathaan! pic.twitter.com/ZZNpiWmbJL
— YOGESH (@i_yogesh22) November 2, 2022
یاد رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار سال2018 میں فلم 'زیرو' میں نظر آئے تھے۔ 'زیرو' میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم یہ فلم باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹنے میں ناکام رہی تھی۔