منگل کو نیویارک شہر کے لوئر مین ہٹن میں پیس یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ جب کہ یہ ایمرجنسی حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہوں۔
نیو یارک کے سی بی ایس ٹیلی ویژن سے وابستہ نے نیویارک شہر کے ہنگامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ گیراج کی دوسری منزل پہلی منزل پر گر گئی۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متعدد کاریں کچلے ہوئے کنکریٹ کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر کھڑی ہیں۔
مقامی سی بی ایس سٹیشن نے ہنگامی حکام کے حوالے سے کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
نیو یارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہ فائر فائٹرز کو عمارت کے مزید گرنے کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہنگامی عملہ ملبے میں ممکنہ طور پر پھنس جانے والے ہر شخص کو تلاش کر رہا ہے۔
نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر جا رہے ہیں۔
اس خبر کی کچھ تفصیلات رائٹرز سے لی گئیں ہیں