لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلہر کہار کے قریب باراتیوں کی بس کو پیش آنے والےحادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے مطابق حادثے میں 72 افراد زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ٹی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اتوار کی شب باراتیوں کی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے کار سے ٹکرانے کے بعد دوسرے ٹریک سے آنے والی 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھی۔
SEE ALSO: آئی ایم ایف کا پاکستان کے امیر طبقے سے ٹیکس وصولی اور سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہموٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو کاٹ کر ہلاک اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم فوری طور پر حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بس حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائیں۔