ہسپانوی پولیس ان 14 افراد کی تلاش میں ہے جو بدھ کے روز بارسلونا ایئرپورٹ سے اس وقت فرار ہوگئے جب ان کے طیارے نے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود ایک حاملہ مسافر کو زچگی میں مدد فراہم کرنے کے لیے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔
کیٹیلونیا کے علاقے میں سپین کی حکومت کے دفتر نے بتایا کہ پیگسس ایئرلائن کی فلائٹ مراکش میں کاسابلانکا شہر سے استنبول کی جانب پرواز کر رہی تھی۔ اس طیارے میں 228 کے قریب مسافر موجود تھے۔ اس دوران جوزیب تاراڈیلاس بارسلونا ایئرپورٹ پر اس طیارے کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت کی درخواست کی گئی۔
SEE ALSO: چین کے سونے کے ذخائر 32 ٹن بڑھ کر 1980 ٹن ہو گئےحکام کے مطابق طیارے سے خاتون کو طبی امداد کے لیے اتارے جانے کے دوران طیارے سے 27 افراد نے اتر کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس 13 افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی جب کہ اس دوران 14 افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے حاملہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ خاتون حاملہ ہیں لیکن ان کے دعوے کے مطابق ابھی زچگی کا وقت نہیں آیا تھا۔
SEE ALSO: نزلہ زکام سے بچنے کے لیے ناک کو گرم رکھیںپولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے 13 افراد میں سے پانچ نے طیارے میں واپس جانے کے پولیس کے حکم کی تعمیل کی جب کہ دیگر 8 افراد کو سپین سے واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے اور انہیں پیگسس ایئرلائن کی اگلی فلائٹ پر ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا۔
ہسپانوی حکومت نے ان فرار ہونے والے افراد کی قومیتوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
اس خبر کے لیے مواد اے پی سے لیا گیا۔