دارفر میں سوڈانی فوجیوں کے زیر استعمال دوعمارتیں گرنے سے 20 فوجی ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
دارفر میں قائم اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے امن کاروں کے مشن کا کہناہے کہ مغربی دارفر کے قصبے الجینا میں موجود یہ عمارتیں منگل کے روز گرکر تباہ ہوئیں۔ مشن کا کہناہے کہ عمارتیں گرنے کی وجہ شدید طوفان بادوباراں تھا۔
فرانسیسی خبررساں ادارکی رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ مشن نے امدادی کارروائیوں اور ملبہ ہٹانے کے لیے اپنے فوجی دستے اور بھاری مشینری روانہ کردی ہے۔
سوڈان کی مرکزی حکومت 2003ء سے دارفر میں باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔