شام: حما میں باغیوں کے خلاف شامی فوج اور اتحادیوں کی پیش قدمی

فائل

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افواج نے حلفیہ کے قصبے اور قریبی دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے؛ اور باغیوں سے وہ علاقہ واگزار کرا لیا جس پر گذشتہ سال صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے قبضہ کر لیا تھا

فوجی ذرائع اور مبصرین کے گروپ نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اتحادی افواج نے اتوار کے روز مغربی شام کے حما شہر کے قریب باغیوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے، اور علاقے میں حکمتِ علمی کی حالیہ کامیابیوں میں تقویت حاصل کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افواج نے حلفیہ کے قصبے اور قریبی دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے؛ اور باغیوں سے وہ علاقہ واگزار کرا لیا جس پر گذشتہ سال صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے قبضہ کر لیا تھا۔

شامی فوجی ذرائع کے مطابق، "ہم نے حلفیہ اور علاقے کی کئی ایک پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوج یقینی طور پر یہ لڑائی جاری رکھےگی''۔

شامی فوج، جسے روسی فضائی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ ملشیائوں کی مدد حاصل ہے، حما کے شمال میں باغی علاقوں کے اندر داخل ہوئی، اور یوں اس ہفتے مغربی ہائی وے کے ساتھ کنٹرول بڑھایا، جو دمشق اور حلب میں سے ملاتا ہے۔

انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والے برطانیہ میں قائم ادارے، 'سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس' نے کہا ہے کہ فوج حلفیہ کے قریبی علاقوں کی جانب پیش قدمی کررہی ہے، جہاں اتوار کو باغیوں نے پسپائی اختیار کی، جس سے قبل سنگین لڑائی اور فضائی حملے کیے گئے۔

باغی حلقے کے ذرائع نے فوری طور پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔

لڑاکا طیاروں نے حلفیہ اور ہائی وے کے قریب والے علاقے کو نشانہ بنایا ہے، جو اسد کی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس نے ملک کے گنجان آباد مغربی حصے میں ملکی حکمرانی کو مضبوط کیا ہے۔

باغی دھڑے نے، جن کی قیادت القاعدہ سے منسلک سابقہ جہادی اور ساتھ ہی 'فری سیرئن آرمی' کے گروپ کر رہے ہیں، حالیہ دِنوں کے دوران قصبہ جات کے دفاع کے لیے شدید لڑائی لڑی ہے۔