ترک سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز پر چھاپہ مار کر ایک ٹن سے زیادہ ہیروئن پکڑی لی جسے پوشیدہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے پرچم بردار بحری جہاز سے پکڑی جانے والی ہیروئن کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
حکام نے یہ چھاپہ منشیات کی روک تھام سے متعلق ادارے کو موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر مارا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ترکی کے ساحل کی جانب بڑھنے والے ’ کمانڈر ٹائیڈ ‘نامی بحری جہاز پر بڑی مقدار میں منشیات موجود ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری ہونے و الے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چھاپے میں ترکی کی بحریہ، ساحلی محافظوں کے دستے، مشرقی صوبے مرسین کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔
پکڑی جانے والی ہیروئن تقریباً ایک کلو وزنی 40 تھیلوں میں بند تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 جون کی رات کو اس چھاپے کے دوران عملے کے 9 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور انہیں جہاز کے ساتھ جنوب مغرب میں واقع بحریہ کے ایک مرکز مارمارس پہنچا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 57 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
أفغانستان سے یورپ اسمگل کی جانے والی ہیروئن کا ایک بڑا حصہ ترکی کے راستے سے گذرتا ہے۔