’دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘

بیان میں ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں، ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘

امریکہ نے پیر کے روز کوئٹہ میں پولیس تربیتی مرکز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

بیان میں ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں، ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت، اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ِہمدردی کرتے ہیں، جن میں پولیس کیڈٹس شامل ہیں، جو عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں‘‘۔