2010 ء میں سپریم کو رٹ کے دو فیصلوں نے ایک طویل عرصے کی پا بندی کے بعدبیرو نی سیا سی عنا صر پر سے الیکشن کے لئے رقم خرچ نہ کرنےکی رکاوٹ ہٹا دی۔ جس کا اثر2012 ءکی صدا رتی دوڑ میں بہت نما یا ں نظر آتا ہے۔
وہا ئٹ ہاوس کے لیے مقابلے کی دوڑ اب صرف صدا رتی امید وا روں تک محدو د نہیں رہی بلکہ کچھ بیرو نی عنا صر بھی الیکشن کے
نتا ئج پر بظاہر اثر انداز ہو رہے ہیں اور 2012 ءکی صدارتی مہم میں ان گروپو ں کو اس با ت کی خا صی آزادی حاصل ہے۔
امریکی سپریم کو ر ٹ نے2010ء میں دو ایسے فیصلے دیے جنہوں نے امریکی سیا ست کو بہت حد تک تبدیل کر دیا ۔سپریم کو رٹ نے دو گروپو ں ، citizens united اور speech now ،کی اس با ت سے اتفا ق کیا کہ الیکشن کمیشن کا مو جو دہ قا نون امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی مخا لفت کرتا ہے جو آزادئ اظہار کے با رے میں ہے۔
سپریم کو رٹ کے اس فیصلے سے وہ قوا نین متا ثر ہو ئے ہیں جو مختلف کمپنیوں، یونینز اور امیر لوگوںپراس با ت کی پابندی لگاتے تھے کہ وہ اپنے پیسے سے سیا سی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔
خبروں کے مطابق، اس سال صرف اپریل کے مہینے تک رپبلکن پارٹی کے صدا رتی امیدوار Mitt Romney کی انتخا بی کمیٹی نے 86ملین ڈالر چندہ ااکٹھا کر نے کی اطلاع دی ہے۔اس کے علا وہ رامنی کےایک حمایتی گروپ نے تقریبا 52 ملین ڈالرز اکٹھے کئے۔جسکے مقا بلے میں صدر اباما کی انتخا بی مہم نے 200ملین ڈالر اکٹھے کئے ہیں۔
وفا قی قانون کے مطا بق یہ بیرونی گروپ امیدواروں کی مہم سے مر بوط نہیں ہو سکتے مگر ایک سیا سی مشیر Peter Fenn کے مطا بق حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان میں سے بہت سے بظاہر خود مختار گروپ کسی طرح سے بھی خود مختار نہیں ہیں ، بلکہ وہ انتخا بی مہم کا حصہ ہیں ۔
جہا ں کچھ لو گ سپریم کو رٹ کے اس فیصلے اور ان گروپوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہا ں کچھ لو گو ں کا یہ بھی خیال ہے کہ سیاسی پارٹیوں اور ان خو د مختار گروپوں ،دو نو ں کو پیسہ اکٹھا کر نے کا برابر کا حق ہے حاصل ہے تاہم Roll Call نامی اخبار کے رپورٹر ، David Drucker کاکہنا ہے کہ آخر میں تو فیصلہ وو ٹر کے ہا تھ میں ہے ۔
بعض مشا ہدین کا کہنا ہے کہ نومبر کے الیکشن تک یہ بیرونی گروپ شاید اتنا پیسہ اکٹھا اور خرچ کریں گے جتنا امیدواروں کی اپنی انتخا بی مہم بھی اکٹھا نہ کر سکے اور مستقبل کے الیکشنو ں میں بھی ایسا ہی ہو گا۔