ریپبلکنز کے زیرقیادت امریکی ایوان نمائندگان نے پیر کو داخلی قوانین کا ایک ایسا پیکیج منظور کیا ہےجو دائیں بازو کے سخت موقف رکھنےوالےافراد کو ایوان کے نومنتخب ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی پر زیادہ کنٹرول دیتاہے۔
قانون سازوں نے اس پیکیج کو 213 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کیا ۔ ریپبلکن رکن کانگریس ٹونی گونزالز ، اپنی پارٹی کے واحد فرد تھے جنہوں نے اس کے خلاف اپنا ووٹ تمام کے تمام 212 ڈیموکریٹس کے ساتھ دیا۔ ایک اور ریپبلکن رکن ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
SEE ALSO: نئے اسپیکر کااگلا امتحا ن: ایوان کے قواعد وضوابط کی منظوریرولز پیکج، جس کے تحت اگلے دو سالوں میں ایون کی کاروائیاں ہوں گی، میکارتھی کی اپنے کاکس کو ساتھ رکھنے کی صلاحیت کا ابتدائی امتحان ہے، جنہیں ہفتے کے روز آخر کار اسپیکر منتخب ہونے سے پہلے 14 بار اعتماد کا ووٹ جیتنے میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔
قانون سازی میں وہ کلیدی مراعات شامل ہیں جو اسپیکر کے عہدے کے لیےمیکارتھی کےحق میں ووٹ دینے کے لیے سخت موقف رکھنے والے ریپبلکنزنے مانگی تھیں۔
ان مراعات میں کسی ایک قانون ساز کو کسی بھی وقت اسپیکر کی برطرفی کا مطالبہ شروع کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔
دیگر تبدیلیاں وفاقی اخراجات پر نئی پابندیاں عائد کریں گی، جوممکنہ طور پر صدر جو بائیڈن کے ساتھ ، جن کے ڈیموکریٹک ساتھی سینیٹ کو کنٹرول کرتے ہیں، حکومت کے فنڈنگ پیکجوں پر بات چیت کرنے کی میک کارتھی کی صلاحیت کو محدود کر دیں گی۔
SEE ALSO: کیا امریکہ میں اسقاط حمل کی آزادی خطرے میں ہے؟ڈیموکریٹس نے اس قانون سازی کو "MAGA انتہاپسندوں" کے لیے قواعد و ضوابط کے پیکج سے تعبیر کرتے ہوئے مسترد کر دیاجو بقول ان کے، کارکنوں پر مالدار کارپوریشنوں کو ترجیح دے گا، کانگریس کے اخلاقیات کے معیار کو کمزور کرے گا اور اسقاط حمل کی سے متعلق سہولتوں پر پر مزید پابندیوں کا باعث بنے گا۔
کانگریس مین جم میک گورن نے کہا کہ’’یہ قوانین حکومت کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں، یہ بنیادی طور پر انتہائی دائیں بازو کی جانب سے امریکہ کے لیے تاوان کا نوٹ ہیں۔‘‘
قانون سازی کی مخالفت کرنے والے واحد ریپبلکن گونزالز نے کہا کہ انہیں روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے وقت امریکی دفاعی اخراجات پر ممکنہ حدود عائد کرنے پر اعتراض ہے۔
SEE ALSO: امریکہ اور چین میں آگے بڑھنے کی دوڑ: ’جنوب مشرقی ایشیا میں کشیدگی بڑھ رہی ہے‘نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں توقع سے کم نشستیں جیتنے کے بعد ریپبلکنز کو ایوان میں212 کے مقابلے میں 222 کی معمولی اکثریت حاصل ہےجس سے سخت موقف رکھنے والوں کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ ایک منقسم کانگریس کیسے کام کرے گی۔
یہ رپورٹ رائٹرز کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔