اسرائیل حماس جنگ: 7 اکتوبر 2023 سے اگست 2024، اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟

اسرائیلی فوجی حماس کے دہشت گرد حملے کے بعد، 12 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے جنوبی شہر سدروت میں غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب ایک چوکی پر چوکس کھڑے ہیں۔ فوٹو

  • اسرائیل اور حماس جنگ حالیہ یادداشت میں سب سے زیادہ تباہ کن تنازعات میں سے ایک ہے۔
  • غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینی: کم از کم 40,005
  • اسرائیل میں ہلاک ہونے والے افراد: تقریباً 1,200
  • مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد: 623
  • لبنان میں ہلاک ہونے والے افراد: تقریباً 530
  • غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتیں : 284
  • غزہ میں ہلاک ہونے والے ہیلتھ ورکرز: 500 سے زیادہ
  • ہلاک ہونے والےصحافی اور میڈیا کارکن : کم از کم 113

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہاں مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے اس چھوٹےسے ساحلی محصور علاقے میں اسرائیل کی جارحیت کی شدت واضح ہوتی ہے۔

ا یک ایسے وقت میں جب اسرائیل اور حماس کی جنگ اپنے 11ویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے، یہ حالیہ یادداشت میں سب سے زیادہ تباہ کن تنازعات میں سے ایک ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے تعداد کے لحاظ سے تنازعات کا ایک فوری بریک ڈاؤن دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی فوج اور وہاں وزیر اعظم کے دفتر، حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت، انسانی ہمدردی کے امور کے اقوام متحدہ کے دفتر، اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی تازہ ترین رپورٹنگ کی معلومات سے حاصل کیے گئے ہیں۔

ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک بچہ بمباری سے تباہ ہونے والے اہپنے گھر کے ملبے پر۔فوٹو رائٹرز

کل اموات: غزہ اور لبنان
غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینی: کم از کم 40,005

اسرائیل میں ہلاک ہونے والے افراد: تقریباً 1,200

مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد: 623

لبنان میں ہلاک ہونے والے افراد: تقریباً 530

عام شہری

ایک فلسطینی بچہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشون کے درمیان روتا ہواْ فوٹو اے ایف پی


غزہ میں بیشتر عام شہری مارے گئےہیں، غزہ کی وزارت صحت اپنی گنتی میں شہریوں اور جنگجوؤں کی الگ الگ تعداد نہیں بتاتی، لیکن اس کا کہنا ہے کہ کم از کم 5,956 خواتین اور کم از کم 10,627 بچے اس تنازعے میں مارے گئے ہیں۔

عام شہری: اسرائیل، لبنان

تیس جون کو یروشلم میں اسرائیلی سارجنٹ شموئیل کو تدفین کے لیے لے جاتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز

اسرائیل میں ہلاک ہونے والے عام شہری اور غیر ملکی: 860

اسرائیل میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد: 53

7 اکتوبر سے اسرائیل کی شمالی سرحد کے ساتھ ہلاک ہونے والےعام شہری : 24

لبنان میں عام شہری مارے گئے: 97

امدادی کارکن، ہیلتھ ورکرز، صحافی اور میڈیا کارکن

SEE ALSO: غزہ: دھماکے میں ایک صحافی سمیت پانچ ہلاک

غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتیں : 284

غزہ میں ہلاک ہونے والے ہیلتھ ورکرز: 500 سے زیادہ

ہلاک ہونے والےصحافی اور میڈیا کارکن : کم از کم 113

فوجی/عسکریت پسند
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد اسرائیلی فوج کے مطابق: 15,000 سے زیادہ

غزہ کی زمینی کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت: 329

7 اکتوبر کو ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی: 314

7 اکتوبر سے اسرائیلی شمالی محاذ پرہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی : 22

لبنان میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند: حزب اللہ کے 377 اور اتحادی گروپوں کے 54 عسکریت پسند

غزہ میں تباہی/انسانی صورتحال

ممکنہ طور پر تباہ/تباہ شدہ عمارتیں کل کا: 59.3 فیصد

ممکنہ طور پر تباہ شدہ گھر کل کے: 60 فیصد سے زیادہ

تباہ شدہ اسکولوں کی عمارتیں کل کا: 85 فیصد

اسپتال جو جزوی طور پر کام کر رہے ہیں: 36 میں سے 16

بھوک، اور امداد میں روکاوٹ

SEE ALSO: فوڈ بلاگر حمدا کی جانب سے غزہ کے بھوکے بچوں کیلئے" امید کی پلیٹ"

اقوام متحدہ کے مطابق جن فلسطینی شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے،: 495,000

اسکول سے باہر طلباء کی تعداد: 100%

روڈ نیٹ ورک کو پہنچنے والا نقصان: 65%

قبرستانوں کو جو نقصان پہنچا: کم از کم %21

زخمی ہونے والے

SEE ALSO: امدادی قافلے کے واقعہ میں اسپتال لائے گئے 80 فی صد فلسطینیوں کو گولی لگی تھی: ڈاکٹر

غزہ میں 7 اکتوبر سے زخمی فلسطینی :92,401

7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں زخمی ہونے والے فلسطینی: 5,400 سے زیادہ

7 اکتوبر سے زخمی اسرائیلی فوجی: 2,206

سات اکتوبر کو زخمی اسرائیلیوں کو نکالنے کی کارروائی۔فوٹواے ایف پی

7 اکتوبر کو اسرائیلی شہری جو زخمی ہوئے: تقریباً 4,800

نقل مکانی
غزہ میں اس وقت بے گھر فلسطینی: 1.9 ملین (جنگ سے پہلے کی آبادی کا 86فیصد)

سرحدی کمیونیٹیز سے اندرون ملک بے گھر اسرائیلی: 62,224 (آبادی کا 1فیصد سے کم)

یرغمالی/قیدی

اسرائیلی یرغمالوں کی واپسی کے لیے مظاہرہ ۔فوٹو رائٹرز

7 اکتوبر کو حماس کے زیر قیادت عسکریت پسندوں نے یرغمال بنائے:251

یرغمالوں کی رہائی یا بازیابی: 140

وہ یرغمالی جو زندہ ہیں یا ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے: 74، جن میں ایسے 2 افراد بھی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

حماس کی قید میں یرغمالوں کی موت کی تصدیق: 41، بشمول ایسے 2 افراد جنہیں 7 اکتوبر سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

جنگ میں ایک ہفتے کے وقفے کے دوران فلسطینی قیدیوں کی رہائی: 240

یہ رپورٹ ایسو سی ایٹڈ پریس کی معلومات پر مبنی ہے۔