زمبابوے الیکٹورل کمیشن کی جانب سے جمعے کو اعلان کیا گیا کہ صدر موگابے کی جماعت نے 137 جبکہ وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی کی جماعت نے 48 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
واشنگٹن —
زمبابوے میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ صدر رابرٹ موگابے کی جماعت اکثریت سے جیت رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں ان نتائج کو رد کر رہی ہیں۔
زمبابوے الیکٹورل کمیشن کی جانب سے جمعے کو اعلان کیا گیا کہ صدر موگابے کی جماعت نے 137 جبکہ وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی کی جماعت نے 48 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی کی جانب سے زمبابوے کے انتخابات کا مشاہدہ کرنے والے ایک افسر برنارڈ میمبے کا کہنا تھا کہ بظاہر الیکشن شفاف تھے لیکن ابھی یہ تعین کرنے میں کچھ وقت لگے گا کہ یہ الیکشن کس حد تک شفاف تھے۔
برنارڈ میمبے کے الفاظ، ’یہ سوال کہ انتخابات کتنے شفاف تھے ایک بہت بڑا سوال ہے جس کا جواب ایک دن میں دینا ممکن نہیں۔ اگلے ایک ماہ میں ہم اپنی رپورٹ جاری کریں گے اس کے بعد اس بارے میں سوال اٹھائیں جائیں گے۔‘
اب تک کے نتائج سے یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ 33 سال سے زمبابوے پر حکومت کرنے والے رابرٹ موگابے ہی نئی حکومت کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
الیکشنز کے حتمی نتائج پیر کے روز متوقع ہیں۔