ملائیشیا میں امدادی کارکن کشتی ڈوبنے کے ایک حادثے میں لاپتہ ہونے والے کم از کم 40 افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
لاپتہ افراد کا تعلق انڈونیشیا سے بتایا گیا ہے جو ماہِ رمضان کے اختتام کے سلسلے میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہر کے ساحل کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا جب سمندر میں بلند لہریں اُٹھ رہی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جب کہ بقیہ کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا ماننا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں مزدوری کیا کرتے تھے اور اُنھوں نے سرحدی قوانین سے بچنے کے لیے غیر محفوظ کشتی میں سفر کا فیصلہ کیا۔