Zubair Dar is a multimedia journalist based in Srinagar, Pakistan.
سرینگر - جمّوں ہائی وے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہائے وے پر روز ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں اور کشمیر تک غذائی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات پہنچانے کے لیے بھی یہی راستہ استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس ہائی وے پر سفر کرنا کتنا مشکل ہے؟ بتا رہے ہیں یوسف جمیل اور زبیر ڈار۔
بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ الیکشن کے موقع پر جموں و کشمیر میں بھی سیاسی ماحول گرم ہے۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ان انتخابات کی کتنی اہمیت ہے اور ووٹرز اس میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں؟ جانتے ہیں سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
بھارت اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں اربوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائنز بچھانے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے۔ لیکن یہ پروجیکٹ مقامی کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ شوپیان میں سیب کے کاشت کار کہتے ہیں کہ حکومتی ادارے ان کی مرضی کے خلاف ان کی زمینیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں رمضان کے پہلے جمعے پر مساجد اور خانقاہوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ میں شرکت کی۔ کشمیر کے مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تقریباً پانچ برس بعد رمضان میں اجتماع سے خطاب کیا۔ سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت میں تقریباً 20 شہریوں کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے گھر کے فرد کو بیرونِ ملک ملازمت کا کہہ کر دھوکے سے روس پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں کرائے کا فوجی بننے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات بتا رہے ہیں یوسف جمیل۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی جمعرات کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کا ایک مختصر دورہ کر رہے ہیں۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہٴ کشمیر ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم کے دورے کا مقصد کیا ہے اور کشمیری اس دورے کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمّوں و کشمیر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں علحیدگی پسندوں کے تشدد کا خاتمہ اور ترقی و خوش حالی کا آغاز ہوا ہے۔ لیکن کیا کشمیری بھی یہی سمجھتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا ایک دور دراز گاؤں آرہ گام لوگوں بالخصوص شائقینِ کتب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس گاؤں کے تقریباً دو درجن مکانوں میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں کتابیں رکھی گئی ہیں جنہیں پڑھنے کے لیے لوگ آرہ گام کا رخ کرتے ہیں۔ یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وہیں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی نجی محفلوں میں پاکستانی انتخابات پر تبصرے ہو رہے ہیں۔ انتخابات سے متعلق عام شہریوں کی کیا رائے ہے؟ سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کئی ماہ سے جاری خشک سالی نے زندگی کے کئی شعبوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ پن بجلی کی پیداوار مسلسل گھٹ رہی ہے، پینے کے پانی کی قلت اور اسکی ریزورٹس کی رونقیں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔ مزید جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے جموں و کشمیر سے متعلق اقدامات کو قانونی اور آئینی طور پر جائز قرار دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کیا ردِ عمل ہے؟ دیکھتے ہیں سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کی سپریم کورٹ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر11 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔ بھارتی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں سرینگر سے یوسف جمیل۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی گزشتہ پانچ سال سے غیر فعال ہے۔ 2018 میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد سے انتخابات ہی نہیں ہوئے جس پر کشمیر کی سیاسی جماعتیں آواز اٹھا رہی ہیں۔ تفصیلات بتا رہے ہیں سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار۔
اسرائیل-حماس جنگ پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کیا جذبات پائے جاتے ہیں اور عام شہریوں کی کیا رائے ہے؟ دیکھیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
جمّوں و کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ دورِ حکومت میں ہمیں کسی معاملے پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی اور نہ ہی فلسطین کے حق میں احتجاج کی اجازت دی جائے گی۔ بلکہ ایسا کرنے پر ہمیں کچل دیا جائے گا۔ عمر عبداللہ کا انٹرویو دیکھیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کے ساتھ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے چار برس کی پابندی کے بعد جمعے کو سرینگر کی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کیا۔ میر واعظ کو پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کے بعد نظر بند کیا گیا تھا۔ یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی ولر جھیل قدرتی طور پر اگنے والے سنگھاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں کے لوگوں کا روزگار بھی سنگھاڑوں سے ہی جُڑا ہے۔ ولر جھیل میں سالانہ سنگھاڑوں کی پیداوار کتنی ہے؟ جانیے زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کئی روز سے ہیٹ ویو جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے لگ بھگ 130 برس بعد ستمبر میں اتنی زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ کشمیر کے دریاؤں اور ندیوں میں پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے۔ مزید تفصیل زبیر ڈار کی اس ویڈیو میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان سات روز تک جاری رہنے والی جھڑپیں اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں کالعدم لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر مارا گیا جب کہ فورسز کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔ سرینگر میں ہمارے نمائندے یوسف جمیل سے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی سر سبز وادیوں میں آسمان پر اُڑنا ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔ سرینگر میں 'کشمیر پیراگلائیڈنگ' کے نام سے ایک کلب لوگوں کے اس شوق کو پورا کر رہا ہے۔ پیراگلائیڈنگ کے دلچسپ تجربے کا مزہ لیجیے زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں