عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کوئی بھی یونیورسٹی دفترِ خارجہ سے مشاورت کے بغیر اقوامِ متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں سے اشتراک نہ کرے۔ ماہرین تعلیم اس صورتِ حال کو کیسے دیکھتے ہیں؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
یہ منظر تھا اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی ایک عدالت کا جہاں عدالت نے منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ میں شامل ہیں۔
پاکستان میں ابھی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج تھما نہیں تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ اب پیٹرول اور ڈالر کی قیمت تقریباً برابر ہو گئی ہے، یعنی 305 روپے کا ایک لیٹر پیٹرول۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی ہے۔ لیکن انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سائفر کیس میں عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 30 اگست تک جیل میں ہی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا کچھ ہوا؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔ سماعت میں پراسیکیوٹر نے ایمان مزاری کی تقریر کے حصوں کو ریاست کے خلاف قرار دیا اور ضمانت کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے بھارت کی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ راہول گاندھی کو ایک پرائیویٹ کمپلینٹ میں دو سال کی سزا ہوئی۔ راہول گاندھی نے بھی سزا معطلی کی درخواست دائر کی جو خارج کر دی گئی۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں صارفین کو بجلی کے بل معمول سے کئی گنا زیادہ موصول ہوئے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور گذشتہ مہینوں کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ہے ان سب ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی اوسطاََ 50 روپے سے زیادہ کی مل رہی ہے۔
سماعت کا آغاز ہوا تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے معاون عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ امجد پرویز کی طبعیت انتہائی خراب ہے، اس لیے میں پیش ہو رہا ہوں۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص بیس روز سے جیل میں ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا۔ یہ ایک شخص کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اس وقت انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔ ان خواتین کا حق تھا کہ انہیں فوری طور پر ضمانت دی جاتی لیکن انہیں کئی ماہ سے بغیر چارج فریم کیے حراست میں رکھا گیا ہے۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ رکھا تھا کہ پہلے دائرۂ اختیار دیکھا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ابھی ہمیں ملا ہے۔
ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر بھی عدالت کے سامنے پیش کی گئی جس پر عدالت نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ملک کی بعض سیاسی جماعتیں 90 روز میں الیکشن کی خواہاں ہیں جب ماہرین اس معاملے میں ایک اور آئینی بحران کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
کابینہ میں شامل جلیل عباس جیلانی پاکستان کے دفتر خارجہ کے سینئر افسر تھے جو سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے، ان کا نام نگران وزیراعظم کی دوڑ میں بھی شامل تھا اور ایک موقع پر ان کا نام سب سے اوپر بتایا جا رہا تھا لیکن بالاآخر قرعہ فال نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نکلا
واپس کیے گئے بلوں میں ضابطہ فوج داری کا ترمیمی بل بھی شامل ہے جس کے تحت پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں ملنے والی سزا کی وجہ سے اٹک جیل میں قید ہیں۔ عمران خان کے وکلا کے مطابق انہیں جیل کی سی کلاس میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں سابق وزیرِ اعظم کی حیثیت سے سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔ جیل میں قیدیوں کو کیا سہولتیں ملتی ہیں؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
اختر مینگل کا نواز شریف کے نام لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ میاں نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اُن کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ سلوک کی یاددہانی کے علاوہ اُن کے بقول اہم فیصلے 'کہیں اور' سے ہونے پر گلہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے گوادر کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پرحملے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چین دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔
سپریم کورٹ نے 'ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
مزید لوڈ کریں