عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کیا مصطفی کمال نے فیصل واوڈا سے متاثر ہو کر دوسرے روز پریس کانفرنس کی؟َ مصطفی کمال کے وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ یہ محض ایک اتفاق تھا۔
سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا کہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا۔ قانونی غلطیوں کی پوری سیریز ہے جس کا آغاز یہاں سے ہوا تھا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے توہینِ عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جب کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے معافی مانگنے کے بجائے عدالت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ملزمان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ اس کیس میں جرم، ٹرائل اور سزا سے متعلق ریکارڈ انہیں آج تک نہیں ملا۔
طالبان حکام کے مطابق جمعرات کو کابل میں ہونے والی ملاقات میں طالبان حکومت کے نائب وزیرِ داخلہ محمد نبی عمری اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد خرم آغا نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے اس معاملے پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کی شام تفتیشی ٹیم عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون سے انکار کردیا۔
سماعت کے آغاز میں ہی اس کی لائیو اسٹریمنگ کا سوال اس وقت کھڑا ہوا جب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے درخواست کی کہ یہ مفادِ عامہ کا کیس ہے۔ لہذا اسے براہ راست نشر کیا جائے۔
احمد فرہاد کی اہلیہ سیدہ عروج زینب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی۔ ہماری احمد فرہاد سے اب تک ملاقات نہیں کروائی گئی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے۔ ملک ریاض نے ان چھاپوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے۔ ملک ریاض کے خلاف اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کیس سمیت کون کون سے کیسز موجود ہیں؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
ملک ریاض کا نام اگرچہ بہت سے کیسز میں سامنے آیا ہے۔ لیکن 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کا کیس بھی ہے جس میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کی جائیداد ضبطی کے لیے عدالتی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
جمعے کو احمد فرہاد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو امید کی جارہی تھی کہ اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے بعد دو ہفتے سے لاپتا شاعر بازیاب ہوجائیں گے اور انہیں عدالت میں پیش کردیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سیکٹر جی ایٹ فور میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے اطراف مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو بھی منہدم کر دیا۔
سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشنز نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کے لیے جمعے تک کی مہلت دے دی ہے۔ منگل کو اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو کہا کہ وہ ذمے داری لیتے ہیں کہ احمد فرہاد کو ریکور کرلیں گے۔ اس کیس میں احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری کی وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگو دیکھیے۔
سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے حکم نامے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔ بادی النظر میں توہینِ عدالت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 11 بج کر 37 منٹ پر سماعت کا آغاز کیا۔
پاکستان بار ایسویسی ایشن اور دیگر وکلا کی تنظیموں کی طرف سے جسٹس بابر ستار کے نئے خط کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ البتہ مارچ میں چھ ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد وکلا تنظیموں نے ججز کی بھرپور حمایت کی تھی۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج اور مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی نے تین مظاہرین اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں مظفر آباد سے عاصم علی رانا۔
نو مئی 2023 کو فوجی تنصیبات پر حملے اور اس کے بعد پاکستان کی سیاست میں آنے والی تبدیلیوں کے دوران فوج پر اس واقعے کے اثرات کا معاملہ زیرِ بحث ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران فوج اور عوام کے درمیان دُوریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے پچھلے پانچ سال کے دوران تیسری مرتبہ ابتسام المصطفیٰ کی سزا میں اضافہ کرتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے۔
مزید لوڈ کریں