عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے چار اپریل کو ٹیلی ویژن پر سوال و جواب کے براہِ راست سیشن کے دوران ایک خاتون کی جانب سے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو واقعات میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا تھا۔
معیشت کی شرح نمو کم رہنے کی وجوہات کے بارے میں ماہر معاشیات اکبر زیدی نے کہا کہ اگر وزیر خزانہ دنوں کے فرق سے تبدیل ہونگے، تو نہ معیشت بہتر ہوگی اور نہ ہی حکومت ٹھیک سے چلے گی۔
سرمد سلطان نے مزید کہا کہ "میرے ساتھ، میرے چھوٹے بھائی اور میرے اہلِ خانہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس ریاست اور اس کے اداروں پر لگا ہوا سوالیہ نشان ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کیے جانے پر کیے جانے والے بلا جواز اعتراضات سن کر حیران ہیں۔
غیر سرکاری تنظیم 'میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی' نے اپنی ایک ایک رپورٹ میں سال 2020 کو پاکستان میں آزادیٔ اظہارِ رائے کے حوالے سے ایک مشکل سال قرار دیا ہے۔
کمیشن نے رپورٹ میں بیورو کریسی پر ریکارڈ چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں حکومت کا سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کھولنے کا عندیہ
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حالیہ قانون سازی تھی جب کہ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ کابینہ میں تبدیلیوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں نتائج دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں اس کیس کا فیصلہ 28 جنوری کو سنایا تھا اور اب اس کیس کا 95 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیرِ التوا ہے۔ تاہم عدالت نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کر دیے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ پارلیمانی معاملات عدالتوں میں لانے کے بجائے پارلیمنٹ کو خود اس کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
فیصلے کے تحت لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ مؤقف ہے کہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ اس کا حق ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ معاہدے کے تحت اس عہدے پر مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔
امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے ماسکو افغانستان میں قیامِ امن ہونے والی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ بیان میں فریقین سے تشدد میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق دو طلبہ کا ایک دوسرے کو شادی کی پیشکش کرنا ناجائز نہیں ہے۔ بعض وفاقی وزرا اور شوبز کی شخصیات بھی حق میں آواز اٹھانے لگے، طلبا کو بحال کرنے کا مطالبہ، دوسری طرف سوشل میڈیا پر کئی لوگ مخالفت بھی کر رہے ہیں۔
آج سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے عدالتی کارروائی براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس فائز عیسیٰ نے سخت ریمارکس دیے جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں کئی مواقع پر روکا۔
حکومتی وزرا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موجودہ الیکشن کمیشن اپنا وہ مقصد پورا نہیں کر رہا جس کے لیے یہ تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی ساکھ حالیہ سینیٹ انتخابات میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ میں اپنے خلاف دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد نظرِ ثانی درخواست کی سماعت کے دوران براہ راست کوریج کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے وکیل منیر اے ملک کی عدم موجودگی میں دلائل دیے۔
پولیس نے محمد علی مرزا پر حملہ آور نوجوان شہزاد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے جس کے مطابق ملزم کا تعلق لاہور سے ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مختلف شرائط پوری کرنے کی وجہ سے ملک میں آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق حزبِ اختلاف کو کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔ نہ ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کسی سینیٹر نے دھوکہ دیا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی کی گئی اور پریذائیڈنگ افسر نے درست ووٹ بھی مسترد کر دیے۔
مزید لوڈ کریں