عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
بلال فاروقی کو ہتک عزت اور فساد پھیلنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ سینئر صحافی ابصار عالم کے خلاف ان کی ٹوئٹس پر دینہ میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے ریمارکس میں کہا یے کہ اگر نواز شریف اسپتال میں داخل نہیں تو حکومت نے یہ جاننے اور انہیں واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ اس پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے۔
سابق آئی جی پنجاب طاہر عالم کے مطابق لاپتا ہونے والا شخص بازیابی پر یہی بتاتا ہے کہ وہ گھومنے چلا گیا تھا۔ عام طور پر مغوی کسی ریاستی ادارے پر الزام نہیں لگاتا۔ اس صورت میں پولیس بھی کسی ادارے پر شک کا اظہار کرنے سے گریز کرتی ہے۔
عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل اپنی رہائی کے بعد شہزاد ٹاؤن میں واقع اپنے گھر پر نہیں آئے۔ اہلیہ سجیلہ کے مطابق ساجد اپنے آبائی گاؤں سرگودھا کے لیے روانہ ہوئے اور اب وہ سب بھی سرگودھا جا رہے ہیں۔
پیر کو دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزارتِ داخلہ کی کارکردگی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اس معاملے سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔
عدالت نے پیر کو دو بجے تک ساجد گوندل کے بازیاب نہ ہونے کی صورت میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ساجد گوندل کی اہلیہ سجیلہ کے مطابق ان کے شوہر کی گمشدگی کو ایک ہائی پروفائل شخصیت کے بارے میں دستاویزات افشا کرنے سے جوڑا جا رہا ہے جو بالکل غلط ہے۔
عاصم باجوہ نے خاندان کے اثاثوں پر خبر کی اشاعت کے ایک ہفتے کے بعد جمعرات کو وضاحتی بیان جاری کیا تھا اور جمعے کو وزیرِ اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا تھا۔
جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے بھارت کو کلبھوشن جادھو کے لیے چھ اکتوبر تک وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اسے جادھو تک تیسری مرتبہ قونصلر رسائی کی پیش کش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 18 سے 23 اکتوبر کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگا۔
بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ لیکن بیان میں درخواست مسترد ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کو آئندہ سماعت پر عدالت آنے سے بھی روک دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مریم نواز کے آنے سے سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں، لہذا ابھی انہیں آنے کی ضرورت نہیں۔
انسانی حقوق کمیشن کے مطابق یہ امر بھی شدید تشویش کا باعث ہے کہ بہت سے متاثرین اداروں یا جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کی انتقامی کارروائی کے خوف کے باعث کسی کی مدد حاصل کرنے سے ڈرتے ہیں۔
نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے قیام کے 20 سال بعد احتساب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 34 کے تحت رولز تیار کیے ہیں جنہیں قومی احتساب بیورو رولز 2020 کا نام دیا گیا ہے۔
پاکستان میں حکومت نے آئی پی پیز سے طویل مذاکرات کے بعد نئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے معاہدے کے تحت بجلی کی پیداواری قیمت کم ہونا شروع ہو جائے گی جس سے صنعت اور عوام کو فائدہ ہو گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ اسے نواز شریف کی وطن واپسی سے دلچسپی نہیں۔ لہذٰا برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
آغا خان یونیورسٹی سمیت متعدد شراکت داروں اور عالمی ادارۂ صحت کی تیکنیکی مدد سے 'ہیلتھ سروسز اکیڈمی' نے جولائی میں اسٹڈی کا آغاز کیا۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ شہری علاقوں کی آبادی اور درمیانی عمر کے افراد کرونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور تک 1872 کلو میٹر نئی ہائی اسپیڈ ٹرین کا یہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا ترقیاتی پروجیکٹ ہے جس پر 6 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔
تجزیہ کاروں نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو موجودہ حالات میں نہایت اہم قرار دیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنا کسی بھی مرحلے میں آسان فیصلہ نہیں ہو گا۔
مزید لوڈ کریں