عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
حکومتی وزرا ںے سیاسی، خارجہ، معاشی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت نے اپنی ناکامیوں کا رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق اور اُن کی خودمختاری کا حق امارات-اسرائیل معاہدے میں شامل ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام بھی پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔
کمرۂ عدالت میں آصف علی زرداری کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور ایک موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو 'شٹ اپ' بھی کہا۔
بل کے تحت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کو قرض یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی ہو گی۔ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ پاکستان آنے والے افراد کو بیرونِ ملک واپس بھجوانے کے لیے قطر سمیت مختلف ممالک کی حکومتوں سے بات چیت جاری ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پولیس کو معلوم نہیں کہ تحقیقات کیسے کرنی ہے۔ تفتیشی افسر خود سرکاری دفاتر جا کر مطلوبہ معلومات کیوں حاصل نہیں کر سکتا. کیا فوجداری مقدمات کی تحقیقات ایسے کی جاتی ہے؟
سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ عدالت نے ایک بار پھر بھارت اور کلبھوشن جادھو کو وکیل کرنے کی پیشکش کرنے کا کہا ہے جس پر ہم دوبارہ پیشکش کرنے کو تیار ہیں۔
ظفر مرزا کے استعفے کے بارے میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکردگی کے جائزے میں ظفر مرزا سے متعلق کچھ ایشوز سامنے آئے تھے۔ ان معاملات کی وجہ سے وزیراعظم ڈاکٹر ظفر مرزا سے بھی مطمئن نہیں تھے
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی غریب کا کھوکھا گرایا جائے تو اس پر اٹارنی جنرل کی رائے مانگی جائے گی؟ مسلح افواج کی وردی ہمارے لیے قابل عزت و احترام ہے۔ اس وردی کی لاج رکھنا مسلح افواج کا ہی کام ہے۔ پاکستان بحریہ کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔
پاکستان میں پارلیمان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترامیم کے بلز کی منظوری دے دی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق معیشت سے متعلق حکومت نے اگر کوئی اچھا کام کیا ہے تو وہ بیرونی تجارتی خسارے کو کم کرنا ہے۔ لیکن 68 سال میں پہلی مرتبہ جی ڈی پی کی شرح 5.8 فی صد سے کم ہو کر منفی اعشاریہ چار فی صد تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں گرایا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم کے معاملے پر 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آن لائن گیم 'پب جی' پر پابندی کا کوئی جواز نہیں اس لیے اسے فوری کھولا جائے۔
راول ڈیم کے کنارے نیوی کے سیلنگ کلب کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے اتھارٹی منوانے میں ناکام رہی ہے۔
سماعت میں چیف جسٹس نے کہاکہ مطیع اللہ جان کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیا گیا؟ واپسی کے بعد پہلا کام ہی بیان ریکارڈ کرنا بنتا تھا۔ از خود نوٹس کا اغوا سے کیا تعلق؟
ان افراد کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ہوئی تھیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے ان کی سزائیں معطل کر دی تھیں۔ سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
عدالتی تنقید کے بعد اٹارنی جنرل نے این ڈی ایم اے کی طرف سے عدالت میں جمع کرایا گیا جواب واپس کرنے کی درخواست کر دی جو عدالت نے منظور کرلی۔
دوہری شہریت کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ماضی میں کئی ارکان پارلیمان کو دوہری شہریت پر نااہلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید لوڈ کریں