عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق دو سال میں چینی کی قیمت 53 سے 85 روپے فی کلو ہوگئی۔ چینی غریب آدمی کی ضرورت ہے وہ کیوں متاثر ہو رہا ہے؟ یہ چیز تحقیقاتی کمیشن کو دیکھنی چاہیے تھی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں اس حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ 22 جون کو حادثے کی تیکنیکی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی جائے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل درآمد اور سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنس کی شرائط میں شامل ہے کہ 20 سے 21 دن کا اسٹاک رکھنا ضروری ہے لیکن بعض عناصر ایسے ہیں جو اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو پر الزامات کی وجہ سے ان کے خاندان سے ہی کوئی شخص شکایت درج کروا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے تاحال کرونا وائرس سے تحفظ سے متعلق قانون سازی نہیں کی۔ وائرس سے متعلق قومی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے۔ جس کا اطلاق پورے ملک پر ہو۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چینی کمشن کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ 9 شوگر ملز کے بعد دیگر ملز کی بھی تحقیقات ہوں گی۔
امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ تمام امریکی شہریوں کی معاونت کرتا ہے تاہم نجی معلومات کے تحفظ کے باعث کسی ایک مخصوص کیس کے بارے میں تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب رحمان ملک نے سنتھیا کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوایا ہے۔
تازہ ترین فیس بک لائیو میں اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دس منٹ سے زائد کی اس ویڈیو کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو 18 سال سے کم عمر کے افراد نہ دیکھیں۔
جمعے کو سینیٹ اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ نے تحریری سوالات کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 فی صد سے بڑھ کر 33.5 فی صد ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتِ حال میں 30 لاکھ افراد کی ملازمتیں جا سکتی ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کا یہ خیال ہے کہ فوج کیوں کہ ایک ڈسپلن فورس ہے لہذٰا سابق فوجی افسران کی مہارت سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ بعض تجزیہ کار اسے سیاسی حکومتوں کی کمزوری قرار دیتے ہیں۔
جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ایک سابق وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جج صاحب نے کریز سے باہر نکل کر شاٹ لگائی تھی، لگتا ہے ریفرنس صرف کریز سے باہر نکل کر شاٹ لگانے پر بنا۔
دوران سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست پر بہت تیزی سے کارروائی کی گئی۔ شکایت کنندہ کو کیا معلومات غیب سے ملیں، اس ملک میں بہت سے کام غیب سے ہی ہوتے ہیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے پوچھا ہے کہ جسٹس عیسٰی کے خلاف شکایت اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو کیوں بھیجی گئی؟ شکایت صدر مملکت یا سپریم جوڈیشل کونسل کو کیوں نہیں بھیجی گئی؟ اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے کس حیثیت سے معلومات اکٹھی کیں؟
سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے تین درخواستیں دائر کی تھی۔ جن میں ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ملزمان کی سزائیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
آپریشن کی اس بحالی کے دوران ائیرلائنز کو صرف یک طرفہ مسافر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ایسے میں مسافروں کے لیے کرائے عام دنوں کے مقابلے میں دگنے یا اس سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں
شکیل احمد عباسی نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس سنتھیا ڈی رچی کا کوئی اتہ پتہ موجود نہیں ہے۔ لہذا، انہیں ڈھونڈا جا رہا ہے، تاکہ انہیں سمن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں متنازعہ باتیں کیوں کررہی ہیں؟
جمعے کو ہونے والی کیس کی سماعت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورملزم عبدالغنی مجید پیش ہوئے۔ جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری پیش نہ ہوئے۔
وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری سے تحقیقاتی بورڈ منظور ہوا، جس کی سربراہی ایئرفورس کے سینئر افسر کر رہے ہیں۔ بورڈ اپنی مرضی سے مزید کسی آفیسر کو بھی شامل کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایئربس کمپنی کی 11 رکنی ٹیم بھی حادثہ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے سمجھا کہ شاید یہ بیماری عید تک تھی لیکن ایسا نہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو مزید سخت لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔
پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کئی فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں۔ ان حادثات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ ان حادثات کے بعد پاکستان میں فضائی سیکیورٹی کے معیار پر بھی سوال اُٹھائے جاتے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں