عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم فوج کی تحویل میں ہیں۔ عدالت نے جمعرات کو سماعت کے دوران وکیل کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ آف پاکستان نے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ ب
پاکستانی حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی دی گئی گائیڈ لائن کے حوالے سے بیشتر اہم نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ پاکستانی اقدامات کا جائزہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر لیا جائے گا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق خطے میں امن چاہتے ہیں۔ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا کردار اہم ہے۔
حکومت پیر کو آرمی، ایئر، نیول ایکٹس ترامیم کی منظوری قومی اسمبلی سے لے گی جبکہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تینوں بل سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے تینوں سروسز ایکٹس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیے۔ مذکورہ بلوں پر کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ووٹنگ کا امکان ہے۔
آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ منظوری کے لیے جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حزب اختلاف کی حمایت کے لیے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد کی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں۔
حکم امتناع کی درخواست صدر، وزیر اعظم، سیکرٹری دفاع اور جنرل باجوہ کی جانب سے مشترکہ طور پر دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا 28 نومبر کا فیصلہ معطل نہ ہوا تو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔
عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد حسین نے وزارتِ دفاع کی رپورٹ پیش کی اور تسلیم کیا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم فوج کی تحویل میں ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو گھر سے کس لیے اٹھایا گیا؟
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اب تک کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو فروری تک کا وقت دیا گیا ہے اور پاکستان کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ ہے
ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
آرمی ایکٹ میں کی جانے والی نئی ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم تین سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے ہوں گی۔
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے اہلکار کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق بینظیر بھٹو پر جس مقام پر خود کش حملہ کیا گیا تھا وہاں 10 سے 12 افراد آئے جنہوں نے پاکستان کی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے تحت محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ سرکاری ملازم کی جائیداد بھی عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کی جا سکے گی۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے۔ لہذا، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 13 برس بعد جلسہ کیا ہے۔ یہ وہی باغ ہے جہاں بے نظیر بھٹو قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ پیپلز پارٹی کے مقامی صدر رشید میر کہتے ہیں کہ یہ ایک خونیں باغ ہے۔ اس میں ہمارے کئی لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ مزید دیکھیے عاصم علی رانا کی ڈیجیٹل ویڈیو میں
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اِن کیمرا سماعت کی استدعا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ضمانتوں کا موسم ہے۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظور کی ہے اُنہیں رہا نہیں کیا۔ ثبوت موجود ہیں، منشیات کیس کا ٹرائل شروع ہوگا تو ثبوت پیش کر دیے جائیں گے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے فروری تک دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق اب تک بہت سے اقدامات نہیں کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کی حکومت نے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
واردات صبح 5 بجے شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی۔ ڈاکوؤں نے اکرم شیخ کو اہلخانہ سمیت گن پوائنٹ پر دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ لیکن، حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس دو گھنٹے کے دوران وہاں نہ پہنچ سکی
مزید لوڈ کریں