عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ترکی کے صدر کے اس مبینہ دعوے کی تردید کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے روکنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا۔ اور وہاں مقیم 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکالنے کی دھمکی دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ انہیں اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔ غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد تضحیک آمیز مہم چلائی گئی۔
وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ سرعام پھانسی کی انسانیت اور مذہب میں کوئی گنجائش نہیں۔ کسی جج کو لاش لٹکانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ جج وقار سیٹھ نے بہت غلط آبزرویشن دی ہے۔
تفصیلی فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق ملزم نے جرم کیا۔ اس پر تمام الزامات کسی شک و شبہے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں لہذا ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔
ایک وڈیو پیغام میں پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے وہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
کرنل انعام الرحیم ماضی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی وکالت بھی کرتے رہے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کے بعض جج صاحبان کے خلاف انہوں نے کچھ ریفرنس بھی دائر کیے ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ عجلت میں دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے فوج کے اندر غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوالالمپور سمٹ میں وزیرِ اعظم کی شرکت کا فیصلہ ان کے دورۂ سوئٹزرلینڈ سے واپسی پر کیا جائے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے جب کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسٰی کی درخواستوں کے سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ منیر اے ملک نے جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
ملائیشیا میں رواں ہفتے اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے اب تک حتمی طور پر کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ سات سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم 21 سال کی عمر سے زائد ہو تو کم ازکم 100 افراد کے سامنے پھانسی، 25سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے۔
پاکستان حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ روسی کمپنی پاکستان اسٹیل میں 1 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کر سکتی ہے، جب کہ روسی کمپنیاں توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری، اور کراچی لاہور گیس پائپ لائن کے 2.5 ارب ڈالر منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
جس طبی عملے پر سب سے زیادہ حملے کیے گئے ان میں 57 فیصد اسپتالوں کے گارڈ، 43.6 فیصد نرسیں، 42 فیصد میڈیکل افسر شامل ہیں، جبکہ فیلڈ ورکرز میں 41.4 فیصد ایمبولینس آپریٹر، 36.7 فیصد ویکیسن کرنے والے اور 33.2 فیصد لیڈی ہیلتھ ورکر شامل ہیں
عدالت میں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک، ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق صدر کو طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
حیرانی سے اوپر دیکھا تو ایک مضبوط رسی نظر ائی جسے دو نوجوان کھینچ رہے تھے۔ پندی بوائز کا یہ اسٹائل مختلف لگا لیکن انہوں نے کہا رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور جیسے ہی پکڑا۔ اوپر موجود افراد نے مجھے کھینچ لیا۔
بی آر ٹی میں ابتدائی لاگت سے کہیں زیادہ اضافے اور تاخیر پر خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک اور مالم جبہ کیس میں بے ضابطگیوں پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان کو الزامات کا سامنا ہے۔
پولیس حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنسی زیادتی کے ملزم اور ڈارک ویب کے مبینہ سرغنہ سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ڈیٹا ریکور کر لیا گیا ہے جس سے لگ بھگ ایک لاکھ بچوں کی تصاویر ملی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت پر مجموعی طور پر 196 افراد کو سزائیں دیں، اور نومبر 2019 تک چندہ جمع کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے367 مقدمات درج کیے ہیں۔
اسلام آباد میں روزنامہ ڈان کے دفتر کے باہر رواں ہفتے میں دوسری بار بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے اور اخبار کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ اس سے قبل نامعلوم مظاہرین نے پیر کے روز بھی اسلام آباد میں ڈان کےدفتر کے سامنے نعرے بازی کی تھی اور کارکنوں کو باہر نکلنے سے روکا تھا۔
مزید لوڈ کریں