عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کے تحفظ کے لیے ایک بھی شخص بلاوجہ گرفتار ہوا تو میں اس ایک شخص کا ساتھ دوں گا۔ بلاوجہ گرفتار شخص کی واحد وارث عدالت ہوتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرا کے ان بیانات سے شکوک و شہبات پیدا ہوئے۔ کیا ان وزرا نے اپنے منتخب وزیر اعظم کی نیت پر بھی شک کیا۔
پلان بی کے تحت، جمعرات کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والی اہم شاہراہوں جب کہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بند کرنا منصوبے کا حصہ ہے۔
خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ملے گا۔ لیکن، آرمی ایکٹ میں یہ ترمیم صرف عالمی عدالت کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی
مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ عدالتوں سے ضمانت حاصل کرتے وقت ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جس کے تحت حکومت کو سیکورٹی بانڈز جمع کرنے کا اختیار ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مکروہ کام کا عادی ہے۔ اس نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ وہ 2009 میں برطانیہ سے سزا کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ ہوکر پاکستان آیااور روات کے علاقہ میں رہنے گا۔
وکلا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عدالت سے ضمانت ہونے پر عدالتی مچلکے جمع کرا دیے گئے ہیں جس کے بعد حکومت کو کسی قسم کے سیکیورٹی بانڈ مانگنے کا کوئی اختیار نہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ لیکن انہیں ضمانت دینی ہو گی کہ وہ وطن واپس آئیں گے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حکومت نے غلام سرور خان کے خلاف ایکشن نہ لیا تو اس کا مطلب یہی ہوگا کہ یہ حکومتی مؤقف ہے۔
آزادی مارچ کا دھرنا گزشتہ آٹھ روز سے اسلام آباد میں جاری ہے جہاں ہر شام ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایڈہاک ازم پر حکومت اور ملک نہیں چلتے۔
وزراتِ داخلہ نے شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ وزرا نے کہا ڈیل ہوگئی ہے۔ کیا یہ عدالتوں کو پریشرائز کرنے کے لیے کہا گیا؟ جب حکومت خود کہہ دے کہ ڈیل ہوگئی ہے تو ڈیل کر کون رہا ہے؟
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اسے حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، رپورٹ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا لیکن وہاں بھی یہ حل نہ ہو سکا۔ جس کے بعد حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے دو ارکان کا تقرر کیا تھا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کا 'آزادی مارچ' اسلام آباد پہنچنے کے بعد دھرنے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ دارالحکومت پہنچنے والے کارکنان اپنے رہنماؤں کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کے منتظر ہیں۔ بیشتر کارکن کئی دن تک دھرنے میں ٹہرنے کا انتظام کرکے آئے ہیں۔مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) نے الزام لگایا ہے کہ یہ ان کے مارچ کو متنازع بنانے کے لیے حکومتی ہتھکنڈے ہیں۔ نامعلوم افراد کو یہاں بھیج کر خصوصی طور پر تصاویر بنوائی گئیں۔
سیلف سینسر شپ اور باضابطہ سینسرشپ کس طرح کام کر رہی ہے، اس بارے میں سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شہر یار خان کہتے ہیں کہ بہت عرصے سے ان دیکھی سینسر شپ موجود ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت فردوس عاشق اعوان کو کہا کہ "آپ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھانے کی کوشش کریں گی تو یہ لوگوں کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔"
مزید لوڈ کریں