پاکستان کے وزیرِ اعظم کا حال ہی میں دورۂ افغانستان، صدر غنی سے ٹیلی فون رابطے، زلمے خلیل زادہ کا دورۂ پاکستان اور طالبان کے وفد کے اسلام آباد کے دورے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اعتماد کی فضا بہتر ہوئی ہے: تجزیہ کار
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان وفد کا پاکستان کا دورہ اہم فریقین سے رابطے رکھنے کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد 12 ستمبر سے شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے, جس کی وجہ عام شہریوں سمیت وونوں فریقوں کے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔
جسٹس پروجیکٹ پاکستان سے منسلک بیرسٹر سیدہ جگنو محسن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جیلوں میں بند قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا ضروری ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
جرمنی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغان امن عمل میں پیش رفت کے حوالے سے قرار داد پیش کی۔ اس قرارداد کی 130 ممالک نے حمایت کی۔ جب کہ روس نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
افغانستان کے مختلف ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارت کار راس ولسن نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔
قانون کے تحت پاکستانی شہری سرکاری اداروں کی کارکردگی، ملازمین کی تنخواہوں اور انہیں حاصل مراعات سمیت اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر کیے گئے اخراجات سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم نے خصوصی ورچوئل اجلاس میں ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے خاتمے کے تک کم آمدن اور معاشی دباؤ کا شکار ممالک کے قرضوں کی شرائط اور مدت کا از سرِ نو تعین کیا جائے۔
پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں۔ اب بھی خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا: ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق منگل کو 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اس ایتمی بجلی گھر منصوبے میں منگل کو جوہری ایندھن ڈالنے کا عمل شروع ہوا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔
پاکستانی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں تسلسل کی ضرورت ہے اور انہیں اُمید ہے کہ جو بائیڈن بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ عمران خان کے بقول افغانستان کے مسئلے کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے میڈیا میں جاری بحث کی تردید کرتے ہوئے ایسے اقدام کو بے بنیاد قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔
مبصرین کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی بھی اس ساری صورتِ حال کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بظاہر ایسا نہیں لگتا جس سے توقع کی جائے کہ دونوں ممالک میں جاری تناؤ کم ہو گا اور حالات بہتر ہوں گے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ سب افغانستان میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات اور پھر بین الافغان مذاکرات میں اسلام آباد نے اپنا کردار ادا کیا۔
امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کرس ملر کے مطابق 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 سے کم کر کے 2500 کر دی جائے گی اور عراق میں بھی اسی عرصے تک امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہو جائے گی۔
عبدا للہ عبداللہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عبدالرزاق داؤد کی میزبانی کر کے انہیں خوشی ہوئی ہے اور ان کا پاکستان کے وزیر اعطم کے مشیر تجارت سے امن کوششوں اور دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس وقت پنجاب کی 43 جیلوں میں 48 ہزار سے زائد، سندھ کی 24 جیلوں میں 17 ہزار سے زائد، خبیر پختونخواہ کی 38 جیلوں میں لگ بھگ 12 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے اس وقت بھارت کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات نظر نہیں آ رہے۔ خطے کی بدلتی صورتِ حال میں ایران چین کے قریب ہو رہا جب کہ پاکستان پہلے سے چین کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل ہوئے۔ جن سے روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے 'عرب نیوز' کو بتایا کہ صدارتی انتخاب امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے۔ تاہم ترجمان نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید لوڈ کریں