رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے اقبال خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافی ایسی خبریں دینے سے گریز کرتے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو۔
افغان حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں افغان حکومت کے سات نکاتی مجوزہ امن منصوبے کی تفصیل بیان کی۔ ادھر، صوبہ تخار میں گذشتہ دو دن کے دوران افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے دو صوبوں میں کارروائی کی ہے، جس دوران کئی ٹھکانوں سے طالبان نے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
زلمے خلیل زاد پیر کے روز کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔ جن کا ایک ماہ کے دوران اسلام آباد کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کے منصوبے کو ایک جامع امن منصوبہ قراردیتے ہوئے اسے شورش زدہ ملک میں قیام امن کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے کسی غیرملکی ادارے کی خدمات حاصل نہیں کیں بلکہ انٹرنیٹ پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی ٹریفک کو روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے 17 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں بین الافغان مذاکرات کے دوران تمام فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، خلیل زاد افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے برسلز، پیرس اور ماسکو کے دورے پر ہیں۔
فوجوں کی تعداد میں کمی کے بعد اب افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی کل تعداد گھٹ کر 12 ہزار رہ گئی ہے۔
سی پی جے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئیل سائمن نے پاکستانی حکام سے اسٹیون بٹلر کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے اقدام کی وضاحت اور اس کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کو ہم قونصلر رسائی دے چکے ہیں اور اس سلسلے میں اگلے قانونی اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ تاہم، وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق سعودی قیادت سے بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ خطے میں ہونے والی دیگر تبدیلیوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا جائے گا۔
مبصرین کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی نہایت پیچیدہ معاملہ ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کی سفارتی کوششوں کی باوجود یہ معاملہ حل کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔
ایک سرکاری عہدے دار کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت تین ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔ ان افراد پر منشیات کی اسمگلنگ، جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پرامن افغانستان خطے میں اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔
عمران خان کا چین میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ چین سے انہوں نے ایک بات سیکھی ہے کہ کس طرح غربت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاتے ہیں۔
امریکہ کے افغانستان پر حملے کے 18 سال مکمل ہونے پر طالبان نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر فوجی انخلا کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو مزید 18 سال تک جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں افغان ووٹرز، انتخابی عملے اور سیکورٹی فورسز کی ہمت و حوصلے کو بھی سراہا۔
افغان صدر اشرف غنی نے مائیک پومپیو سے گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں صدراتی انتخابات اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کی ہے۔ تاہم معاملات اُسی صورت میں آگے بڑھ سکتے ہیں جب دونوں فریق اس پر اتفاق کریں۔
مزید لوڈ کریں