پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے قومی لائحہ عمل کے تحت اس چھان بین کا مقصد ان مالی وسائل کے ممکنہ طور پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے راستے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری رابطوں میں وسعت کی ایک مثال ہے۔
بنگلہ دیش کے ایک اخبار ’دی اسٹار‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستانی سفارت کار جن کا نام محمد مظہر خان بتایا گیا ہے اُن پر مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کو پیسہ فراہم کرنے اور جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے تھے۔
اُمور کشمیر کے وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ کشمیر کے مسئلے کو حل نہیں کرلیا جاتا۔
جان کرو کا کہنا تھا کہ کیڑے مار زرعی ادویات کے جائزوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے بغیر تازہ پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کو بین الاقوامی منڈی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہو رہے ہیں جب کہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کسی اور ملک کے اثر سے آزاد، اپنے طور پر امریکہ سے تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم ’یو این او ڈی سی‘ اور پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے مشترکہ تعاون سے اسلام آباد میں علاقائی کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں پاکستان، افغانستان، ایران اور 20 سے زائد دیگر ممالک نے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے حملوں کی صورت میں ملک میں بجلی کی نظام میں خلل کے واقعات پر پوری طرح قابو پانے کے لیے امریکہ اور چین سے تکنیکی تعاون کی درخواست کی ہے۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی اور اُن کی بحالی کے لیے تقریباً 100 ارب روپے درکار ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرول کا بحران گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے لیکن شہری پٹرول کی قلت پر خاصے نالاں دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے باعث درپیش مشکلات میں اب پٹرول کی کم یابی اور عدم دستیابی نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے فرانسیسی جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے تازہ شمارے میں پیغمبر اسلام کے خاکے کی اشاعت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور کی ہے۔ قرار داد کی منظوری کے بعد مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے ہی میں علامتی احتجاج بھی کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرایٹیجک مذاکرات کے تحت ایک اضافی چھٹے ورکنگ گروپ کا بھی اعلان کیا گیا جو تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہو گا۔
حکام کے بقول ایسے آلات اور مواصلاتی نظام وضع کیا گیا ہے جس سے کسی بھی ہنگامی حالت میں اسکول سے فوری طور پر اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن تک پہنچ جائے گی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے با اختتار کمیشن بنانے سے مسلسل ہچکچا رہی ہے۔
21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کا مقصد انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ریاست پاکستان کے خلاف جنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کو آئینی تحفظ دینا ہے۔
ذکی الرحمٰن لکھوی کے وکیل کا موقف ہے کہ اُن کے موکل 2009ء سے حراست میں ہیں لیکن اُن کے خلاف ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے ہیں۔
عامر خان نے فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔ اُنھوں نے کہا پشاور میں حملے کے بعد اسکولوں کی سکیورٹی بھی بہتر بنانا ہو گی۔
معروف تجزیہ کار حسن عسکری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ منظوری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں منگل کی صبح فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 120 سے زائد بچے شامل تھے۔ اس حملے میں ایک سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔
مزید لوڈ کریں