اب بھی لاکھوں شہری جنوب میں رہ گئے ہیں،فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 530,000 سے زیادہ لوگ جنوبی غزہ میں اس کی تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان میں بہت سے اسپتالوں یا اقوام متحدہ کی عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
امریکہ میں موجود دیسی کمیونٹی آج کل چکی کا آٹا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ تفصیلات آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مہنگائی کا زور ٹوٹتا نظر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ دیکھیے آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔
امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کریک ڈاون کے بعد کئی افراد پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ ملک بھر سے گاڑیوں کے کیٹالیٹک کنورٹرز کو چرا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے سے لاکھوں ڈالر کماتے ہیں۔ مزید دیکھیے آفتاب بوڑکا کے وی لاگ میں۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ دنیا بھر کی طرح امریکیوں کو بھی پریشان کرتا ہے۔ ایسے میں امریکی حکومت اپنے شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی کیسے کوشش کرتی ہے؟ دیکھیے آفتاب بوڑکا کے وی لاگ میں۔
امریکہ میں ملزم کو یہ آئینی اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے گناہ گار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جج کے بجائے جیوری پر چھوڑے۔ عام شہریوں پر مبنی جیوری کیا ہے؟ اس میں شامل افراد کا چناؤ کیسے کیا جاتا ہے؟ اور جیوری ڈیوٹی کرنے والوں کو کن چیزوں کا پابند کیا جاتا ہے؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا اس وی لاگ میں۔
امریکہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں صدر بائیڈن نے 10 کھرب ڈالر کے انفراسٹرکچر بل پر دستخط کیے ہیں۔ اس بل میں کیا کچھ ہے اور اس کی وجہ سے امریکہ میں کیا کچھ ہوگا؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا اپنے اس وی لاگ میں۔
امریکہ نے غیر ملکی مسافروں کے لیے اپنے فضائی اور زمینی راستے تقریباً ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد رواں ہفتے سے کھول دیے ہیں جس کے بعد امریکہ آنے والے مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔ لیکن امریکہ کا سفر کرنے والوں کو اب بھی کن چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا۔
اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور مہنگائی سے پریشان ہیں تو یہ مشکل صرف آپ کی نہیں۔ بلکہ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ لیکن امریکہ میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کیسے کنٹرول کی جاتی ہیں؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا اس وی لاگ میں۔
امریکہ میں گزشتہ ماہ ایک پاکستانی شخص کو موبائل فونز غیر قانونی طور پر اَن لاک کرنے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے امریکی ٹیلی کام کمپنی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا کر خود لاکھوں ڈالرز کمائے تھے۔ تفصیلات جانیے آفتاب بوڑکا کے وی لاگ میں۔
دنیا بھر میں ایسے بہت سے ملک اور علاقے ہیں جو امیروں کو یہ دعوت دیتی ہیں کہ وہ ٹیکس بچانے کے لیے اپنا پیسہ ان کے ہاں رکھیں۔ حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والے پینڈورا پیپرز میں بھی ان 'ٹیکس ہیونز' کا ذکر ہے۔ یہ ٹیکس ہیون ہیں کیا؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا۔
امریکہ میں پیسے کمانا زیادہ مشکل نہیں۔ یہاں غیر تعلیم یافتہ افراد بھی سالانہ ہزاروں ڈالر کما لیتے ہیں۔ مثلاً ایک پلمبر کی سالانہ آمدن 56 ہزار ڈالرز تک ہوتی ہے یعنی 90 لاکھ پاکستانی روپے۔ آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں جانیے کچھ ایسی ہی نوکریوں کے بارے میں جن کے ذریعے امریکی ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔
امریکہ میں خواتین کو اسقاطِ حمل کا حق حاصل ہے مگر اس مسئلے پر امریکی معاشرہ بری طرح تقسیم ہے۔ حال ہی میں ریاست ٹیکساس نے اسقاطِ حمل میں کمی کے لیے ایک سخت قانون منظور کیا ہے جس پر خاصا شور ہو رہا ہے۔ امریکہ میں اسقاطِ حمل کے قوانین اتنا بڑا مسئلہ کیوں ہیں؟ سمجھا رہے ہیں آفتاب بوڑکا اس وی لاگ میں۔
اگر آپ امریکہ کے آئین کا پرنٹ نکالیں تو وہ 18 صفحات پر آئے گا لیکن اگر آپ امریکہ کے ٹیکس کوڈ کا پرنٹ نکالنے بیٹھیں تو آپ کے پرنٹر سے سیاہی ختم ہو جائے گی۔ امریکہ کا ٹیکس نظام کس قدر پیچیدہ ہے اور اربوں ڈالرز کمانے والے امیر ترین افراد اس نظام سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ جانیے آفتاب بوڑکا سے۔
امریکہ میں صحت کا نظام خاصا پیچیدہ ہے جس پر بہت بحث بھی ہوتی رہتی ہے۔ یہاں برطانیہ، کینیڈا اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ملکوں کی طرح 'یونیورسل ہیلتھ کوریج' نہیں بلکہ انشورنس کے مختلف پروگرامز ہیں۔ امریکہ کے اسی 'ہیلتھ سسٹم' کو سمجھنے کے لیے دیکھیے آفتاب بوڑکا کا یہ وی لاگ۔
امریکہ میں بیش تر کرایہ دار کئی ماہ سے مالک مکان کو ادائیگی نہیں کر رہے۔ وفاقی حکومت نے کرونا وبا کے باعث کرایہ نہ دینے والوں سے گھر خالی کرانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایک طرف مالکان پریشان ہیں کہ انہیں نقصان ہو رہا ہے وہیں حکومت کو لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ آفتاب بوڑکا کی رپورٹ۔
امریکہ میں تقریباً چھ کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔ ان افراد کے لیے خصوصی قوانین بھی موجود ہیں۔ امریکہ میں معذور افراد کے حقوق کیا ہیں اور امریکی حکومت اور معاشرہ ان افراد کی زندگی آسان بنانے کے لیے انہیں کون کون سی سہولتیں فراہم کرتے ہیں؟ بتا رہے ہیں آفتاب بوڑکا اس وی لاگ میں۔
کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسی دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔ چین اور امریکہ اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیز لانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ آفتاب بوڑکا اپنے اس وی لاگ میں بتا رہے ہیں کہ امریکہ میں ان دنوں کرپٹو کرنسی سے متعلق کیا کچھ ہو رہا ہے۔
جیسے پاکستان میں اتوار بازار سجتے ہیں اور مختلف دکانوں پر 'لوٹ سیل' لگتی ہے، ایسا ہی امریکہ میں بھی ہوتا ہے۔ یہاں کی سیل میں آپ مہنگا سامان بھی صرف چند ڈالرز میں خرید سکتے ہیں اور وہ بھی پرانا نہیں بلکہ بالکل نیا۔ یہ چیزیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں سستی کیسے مل جاتی ہیں؟ جانیے آفتاب بوڑکا سے۔
کینیڈا میں ٹرک حملے میں جان سے جانے والے پاکستانی نژاد خاندان کی یاد میں امریکہ میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ امریکی ریاست مشی گن میں ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا کے کیا تاثرات تھے؟ جانیے آفتاب بوڑکا کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں