ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی مکمل صحت کا خیال رکھنا ہے۔ یعنی صحت بخش غذا کا استعمال، جسم کو حرکت میں رکھنا اور سگریٹ نوشی سے گریز کرنا ہے۔
طبی ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں اور خاص طور پر سرد موسم میں ذہنی تناؤ کی شکایت کو ایک ذہنی مسئلہ قرار دیتے ہیں تاہم اس بارے میں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
برژو اور ان کے شوہر ان سینکڑوں والدین میں شامل ہیں جو ترک استغاثہ کی جانب سے47 ڈاکٹروں، نرسوں، ایمبولینس ڈرائیوروں اور دیگر طبی کارکنوں پر 10نوزائیدہ بچوں کی موت میں غفلت یا بددیانتی کا الزام لگائے جانے کے بعد، اپنے بچوں یا دیگر عزیزوں کی موت کی تحقیقات کروانے لیے آگے آئے ہیں۔
لاہور اس سال بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے اور شہریوں کو اسموگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسموگ کے سبب استھما اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
بریسٹ کینسر سے بچنے کا ایک حل 'میمو گرافی ٹیسٹ' ہے جسے ڈاکٹر ہر عمر کی خواتین کو تجویز کرتے ہیں تاکہ اس بیماری کی بر وقت تشخیص ہو سکے۔ پاکستان میں ارلی ڈٹیکشن کا یہ طریقہ کتنا عام ہے اور بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین میں وقت کے ساتھ کیا شعور بیدار ہوا ہے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کی 10 ریاستوں میں ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں ای کولی فوڈ پوائزننگ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں وفاقی صحت حکام کے مطابق کم از کم 49 افراد متاثر ہوئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی۔
پاکستان میں آج بھی ہزاروں خاندان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں اب بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ چھ سالہ حفصہ بھی پولیو سے متاثر ہے۔ ان کے والد کہتے ہیں کہ بچی کو قطرے پلالیتے تو اس کا نقصان نہیں فائدہ ہی ہوتا۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
پنجاب میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے اب روایتی اور پرانے طریقہ کار کے بجائے کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کلیکشن کے لیے ایپ بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ پولیو ویکسی نیشن مہم کی مزید تفصیلات جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ایٹنشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس میں متاثرہ بچے کی ذہنی نشونما دیگر بچوں سے قددرے کم ہوتی ہے۔ 14 سالہ ایان کے والدین کو کیسے معلوم ہوا کہ ان کا بچہ اے ڈی ایچ ڈی ڈس آرڈر کا شکار ہے اور اس دوران انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں ذہنی صحت اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق آگاہی کا فقدان علاج کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔ تاہم معالجین اور بہتر سہولیات کی کمی بھی مرض کی شدت میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر دیکھیے سدرہ ڈار کی یہ رپورٹ۔
امریکہ اور برطانیہ کے تین محققین کو پروٹین کی بناوٹ، اس کے اثر انداز ہونے اور زندگی پر اس کے اثرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت پر نوبیل پرائز دیا گیا ہے۔
آکو پنکچر چین کا قدیم روایتی طریقہ علاج ہے اور اس کی جڑیں تاریخ میں چھ ہزار سال سے زیادہ پیچھے تک پھیلی ہوئی ہیں۔قدیم چینی حکماء کا نظریہ تھا کہ انسان کا جسم ایک مخصوص توانائی پر کام کرتا ہے جسے انہوں نے’ چی‘ کا نام دیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available