یروشلم میں مقیم پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے صحافی ہریندر مشرا کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد، انہیں بھی اپنے خاندان کے ساتھ شیلٹر ہوم میں پناہ لینی پڑی۔ وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی تاریخ میں حماس نے اتنے بڑے پیمانے پر حملے کبھی نہیں کیے
پاکستان کے مشہور صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ ان دنوں واشنگٹن ڈی سی میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں اور ملک کے مستقبل سے مایوس نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت نے ہر غلط کام پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ وائس آف امریکہ کی آعیزہ عرفان کے ساتھ ان کی مکمل گفتگو دیکھیے اس ویڈیو میں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وی او اے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے لیے حالات بہت تکلیف دہ ہیں لیکن اگر مائنس عمران بھی کر لیں تو، ان کے دعوے کے مطابق، پارٹی کی مقبولیت پر فرق نہیں پڑے گا۔ دیکھیے ندا سمیر کے ساتھ ان کا خصوصی انٹرویو۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وائس آف امریکہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر کے گھر سے حملہ آور لیپ ٹاپ لے گئے جن کو برآمد فوج ہی کرے گی، پولیس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان حملہ آوروں کی پیچھے عمران خان منصوبہ ساز تھے تو ان پر مقدمہ چلے گا۔
صدر بائیڈن کی آرٹس پر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر اور پاکستانی کمیونٹی کے فعال ممبر شاہد احمد خان کا کہنا ہے کہ گو امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے مگر وہ کسی بھی ملک میں کسی ایک فرد یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا امریکی سینیٹرز پاکستانی سیاستدانوں کے کسی ایسے خط کو تسلیم کر لیں گے جس میں اگر ان سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو معاف کر دیں؟
پاکستان میں سیاسی معاشی معاملات پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا وائس آف امریکہ کی ارم عباسی کے ساتھ انٹرویو۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کے خلاف نہیں ہے اور ان کے بقول وہ فوج سے صلح کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھیے وائس آف امریکہ کی نمائندہ ارم عباسی کے ساتھ شیخ رشید کا ایک خصوصی انٹرویو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے وائس آف امریکہ کے محمد عاطف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک ریاض سے وصول کیا گیا دھن انہیں واپس لوٹانے اور بدلے میں ان سے القادر ٹرسٹ کے لیے زمین لینے کے کیس پر ہوئی ہے۔
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتہ داروں کے ٹیکس گوشوارے اور ان کے اثاثوں میں گزشتہ چند برسوں میں ہونے والے اضافے کی تفصیلات سامنے لانے والے تحقیقاتی صحافی احمد نورانی کی وائس آف امریکہ (ڈیوا سروس) کے نمائندہ رحمان بونیری سے گفتگو
سلمان صدیقی وی او اے کی پوڈ کاست کل اور آج میں کہتے ہیں کہ بچوں کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ ’’ ہر بچے کی عزت نفس غیر مشروط طور پر تسلیم کی جانا چاہئے۔ اس کا خیال رکھا جائے ۔ اس سے محبت کی جائے اور اس کی صلاحیتوں پر شک کرنے سے گریز کیا جائے ۔ اسے ہم ’’بچوں کو تسلیم کرنے کا منشور‘‘ کہتے ہیں
’’ یہ ایک طویل سفر ہے کوئی پچاس برس پر محیط ۔ ایک دو لائنوں میں اگر بیان کروں تو بس یہی کہ سفر تو سفر ہے اور چلتے چلتے آپ کہیں نہ کہیں پہنچ ہی جاتے ہیں ۔ کچھ ٹھوکریں بھی لگتی ہیں ۔ بس یوں کہیے کہ ایک سیکھنے کا عمل ہے‘‘۔
مزید لوڈ کریں