اب سے کچھ سال پہلے تک کی فلموں کے گانے فلم کی ریلیز سے پہلے سی ڈی ، ڈی وی ڈی یا کیسٹوں کی شکل میں ریلیز ہوتے تھے مگر اب گانوں کی ریلیز کا سب سے کامیاب اور سستا نسخہ انٹرنیٹ بن گیا ہے۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر گانے اپ لوڈ ہوئے نہیں کہ گلی گلی پھیل جاتے ہیں۔
یہ طریقہ سستا تو ہے ہی ، اس قدر موثر بھی ہے کہ راتوں رات لاکھوں لوگوں کواس کا علم ہوجاتا ہے۔
پورن اسٹار سنی لیون کی پہلی بالی ووڈ فلم ”جسم 2“ کی ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے بھی انٹرنیٹ کو شہرت کا تیز ترین ذریعہ سمجھتے ہوئے اپنی فلم کے دو گانے اپ لوڈ کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دونوں گانے ہٹ ہوگئے۔ پہلا گانا ہے ” یہ جسم ہے تو کیا۔۔“ اور دوسرا ہے ”ابھی ابھی “
”یہ جسم ہے تو کیا۔۔۔“پاکستانی گلوکار علی عظمت کی آواز میں ہے اور اس کی موسیقی دی ہے پوجا بھٹ کے شوہر منیش مکھی جا اور اے پی مکھرجی نے۔
یہ گانا سینسر ہونے سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا اور شاید فلم میں اس طرح دکھائی نہ دے ۔۔۔ممکن ہے گانے کے بہت تیزی سے مشہور ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہو۔۔
”یہ جسم ۔۔۔“سنی لیون اور رندیپ ہدا اور ارونوڈے سنگھ پر پکچرائز کیا گیا ہے ۔ تقریباً ہرسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اور آن لائن پورٹلز پر اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
”ابھی ابھی“ اسی فلم کا مشہور ہونے والا دوسرا گانا ہے جسے گایا ہے ’کے کے‘ یعنی کیلاش کھیر نے۔کمال کی بات یہ ہے کہ گانا آن لائن ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر ہی پاپولر ہوتا چلا گیا۔
گانے کو پوچا بھٹ نے سب سے پہلے ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کیا تھا۔ اس کے بعد یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوا جسے چند ہی دنوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ان گانوں کی پکچرائزیشن کیسی ہوسکتی ہے ۔۔۔سنی لیون جیسی ایکٹریس کے ہوتے ہوئے اس کا اندازہ لگانا کچھ مشکل نہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ جب دوگانوں نے انٹرنیٹ پر ’تباہی ‘ مچائی ہوئی ہے تو 3اگست کو جب فلم ریلیز ہوگی تو جانے کیا طوفان مچے گا۔۔۔