کینیا میں عہدے داروں نے کہاہے کہ دارالحکومت نیروبی میں دو دھماکے ہوئے جن کی زد میں آکر ایک پولیس اہل کا زخمی ہوگیا۔
پویس نے بتایا کہ کہ یہ دھماکےیکے بعد دیگرے ضلع ایستلی میں ایک دوسرے سے تھوڑے فاصلے پر ہوئے۔
حکام کا کہناہے کہ ان خیال ہے کہ پہلے دھماکے کامقصد لوگوں کو دھماکے کے مقام پراکھٹا کرنا اور دوسرا دھماکہ وہاں جمع ہونے والے مجمع کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی غرض سے کیا گیاتھا۔
یہ دھماکے ایک گرجاگھر کے قریب ہوئے جہاں پچھلے مہینے ایک ایسے ہی دھماکے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیاتھا۔
کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
کینیا کی جانب سے گذشتہ سال اپنے فوجی دستے صومالیہ بھیجنے کے بعد حالیہ عرصے میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں ، جن میں کئی ایک کے ذ ریعے گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
وزیر اعظم رائیلہ اوڈینگا نےکہاہے کہ بم دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دیناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے ان واقعات کی جڑیں دہشت گردی میں ہیں نہ کہ مذہی تنازعے میں۔