رسائی کے لنکس

متنازع جزیرے کے پاس چینی بحری جہازوں کاگشت

متنازع جزیرے کے قریب چینی بحری جہازوں کی موجودگی
متنازع جزیرے کے قریب چینی بحری جہازوں کی موجودگی

وزارت دفاع کا کہناہے کہ چین کے بحری جہاز ان پانیوں کے انتہائی قریب تھے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت جاپان کی حدود میں شامل ہیں۔

جاپان نے کہاہے کہ اسے اپنے جزائر میں سے ایک کے نزدیک چین کی بحریہ کے سات جہازوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔

ایشیا کے ان دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان مشرقی بحیرہ چین میں جزیروں پر ملکیت کے تنازع کے باعث شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

جاپان کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ اس کے طیاروں نے منگل کی صبح انتہائی مغرب میں واقع جزیرے یوناگونی سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر چینی بحریہ کے جہازوں کو دیکھاہے۔

وزارت دفاع کا کہناہے کہ چین کے بحری جہاز ان پانیوں کے انتہائی قریب تھے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت جاپان کی حدود میں شامل ہیں۔

چین نےستمبر سے بحری جہازوں کے ذریعے جاپان کے زیر تسلط علاقوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔

ستمبر میں جاپان نے مشرقی بحیرہ چین میں واقع جزیروں کے اس مجموعے کو، جن کا چین دعویدار ہے، اس کے نجی مالکان سے خرید کر اپنی ملکیت میں لے لیا تھا۔

شدید کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک نے خود کو جھڑپوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG