امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک ترمیم کی منظوری دی ہے جس میں مشرقی بحیرہ چین میں واقع جزائر کے سرحدی حدود کے تنازع میں جاپان کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا ایک بارپھر اعادہ کیا گیا ہے۔
یہ ترمیم جمعرات کو پیش کیے جانے والے قومی دفاعی اخراجات کے اختیار کے بل برائے 2012 کے ساتھ منسلک کی گئی تھی ، جو ابھی تک امریکی ایوان بالا یعنی سینیٹ میں زیر بحث ہے۔
ترمیم میں کہا گیا ہے کہ امریکہ علاقے کے حتمی اقتدار اعلیٰ پر کوئی موقف لیے بغیر سین کاکو جزائر پر جاپان کےبندوبست کو تسلیم کرتا ہے ۔ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ سرحدی حدود کے تنازع کے حل کے سلسلے میں طاقت کے استعمال، دھمکی یا دباؤ کی مخالفت کرتا ہے۔
قدرتی وسائل سے مالامال ان جزائز کو چین میں Daioyu کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
توقع ہے کہ ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد امریکی صدر براک اوباما اس دفاعی بل پر دستخط کردیں گے۔