واشنگٹن —
ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد منگل کو جنوبی کوریا پہنچا ہے، جہاں وہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور شمالی کوریا کےحوالے سے مذاکرات کرے گا۔
جنوبی کوریا کے ایک خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ وفد بدھ کو جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سینئیر اہلکاروں سے ملاقات کرےگا۔
اس مریکی وفد کی سربراہی مشرقی ایشیا کے لیے امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار کرٹ کیمپ بیل کر رہے ہیں۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل پر زور دے رہے ہیں کہ شمالی کوریا کی طرف سے گذشتہ ماہ راکٹ داغنے کے عمل کی پاداش میں اُس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔
اسی دوران، سرگرم کارکنوں کا ایک چھوٹا گروپ سیول میں امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہوا اور امریکی وفد کے دورے کی مذمت کی۔
اس گروپ نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی فوجوں کے مشترکہ اتحاد کی بھی مذمت کی اور شمالی کوریا کے نیوکلئیر ہتھیاروں پر چھ فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر زور دیا۔