رسائی کے لنکس

نواز کی تین وکٹیں


Pakistan's Mohammad Nawaz - Cricket Pakistan VS Afghanistan
Pakistan's Mohammad Nawaz - Cricket Pakistan VS Afghanistan

ایشیاء کپ 2018 کے دوسرے مرحلے ’سپرفور‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔

ایک میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہورہا ہے جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ستائیس اوورز کے اختتام تک افغانستان نے 101 رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے ہی تینوں کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کے لیے شاداب خان اور فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز اور حارث سہیل کو شامل کیا ہے۔ جبکہ محمد عامر کی جگہ نوجوان شاہین آفریدی کو ون کیپ دی گئی۔

افغانستان کی ٹیم کے تین اسپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی مخالف ٹیموں کے لئےخطرہ ثابت ہوتے رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ تینوں آج کے میچ میں پاکستان کے لئے کس حد تک خطرناک ثابت ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کا میچ دبئی میں جبکہ بھارت اور بنگلادیش کا میچ ابو ظہبی میں کھیلاجارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا ہے۔ دونوں میچز ایک ہی وقت میں کھیلے جارہے ہیں۔

پاکستان ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے لیگ میچز میں ہانگ کانگ کو 8 وکٹ سے ہرا چکا ہے جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے اسے آٹھ ہی وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سپر فور مرحلے کے لئے چھ میں سے چار ٹیموں پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش نے کوالیفائی کیا ہے۔ چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔

اس مرحلے کی دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان اگلے ہفتے آج ہی کے دن یعنی 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلا جائے گا۔

سپرفور کے اسی مرحلے میں اتوار کو بھی دو میچز ہوں گے۔ جن میں پاکستان، بھارت اور افغانستان، بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

منگل کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کا میچ ہو گا جبکہ بدھ کو پاکستان اور بنگلا دیش ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG