ہفتے کے روز شمالی کوریا کی فوج نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
شمالی پیانگان صوبے سے داغے گئے ان میزائلوں نے 410 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا، جن کی بلندی 50 کلومیٹر تک تھی۔
جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ان تجربات کا علم رکھتے ہیں اور اپنے اتحادی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف نے اپنے الگ بیان میں شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے انتہائی نامناسب اقدامات ختم کرے، خاص طور سے آج کل کے حالات کی روشنی میں جب پوری دنیا مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان تجربات کا مقصد دباو بڑھانا اور داخلی طور پر خود کو طاقتور ثابت کرنا ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ان تازہ تجربات پر کوئی رد عمل ظاپر نہیں کیا۔
تاپم، اس ماہ کے شروع میں انہوں نے کہا تھا کہ، بقول ان کے، ''مختصرالمعیاد میزائلوں کے تجربات پر وہ رد عمل ظاہر نہیں کریں گے''۔