رسائی کے لنکس

مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا


شام میں امریکی اڈے پر راکٹ داغے گئے۔ پانچ جنوری 2021ء
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ داغے گئے۔ پانچ جنوری 2021ء

دولت اسلامیہ یا داعش کے خلاف لڑنے والی امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا کے جنگجوؤں نے بدھ کے روز مشرقی شام کےالعمرآئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر گولے داغے ہیں جس سے جزوی نقصان ہوا، لیکن کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

اس واقعہ سے ایک روز پیشتراتحادی فورسز نےبتایا تھا کہ انہوں نے اسی اڈّے پر ہونے والےایک راکٹ حملے کو پسپا کر دیا تھا۔ یہ اڈّہ شام کے اس علاقے میں ہے، جس پر کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔

بدھ کو اتحادی افواج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ"آج صبح اتحادی افوج کو نشانہ بنایا گیا اور گرین ویلیج اڈے پر بالواسطہ آٹھ راونڈ فائر کیے گئے۔ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر گولے اڈّے کے اندر گرے، جس سے جزوی نقصان ہوا۔

اتحادی فورسز کا کہنا کہ جس مقام سے حملہ ہوا تھا، اس کی جانب انہوں نے بھی توپ خانے سے چھ راونڈ فائر کیے۔

انہوں نے حملے کا الزام ایران نواز ملیشیا پر لگایا ہے جو شہری علاقوں سے کارروائیاں کر رہی ہے۔

اتحاد کے سربراہ میجر جنرل جان برینن جونیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ہماری فورسز کو ایران نواز ملیشیا سے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اپنے اور اپنے شراکت داروں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

امریکی تنصیبات کو ایسے میں ہدف بنایا جا رہا ہے جب تہران اور اس کے مشرق وسطیٰ میں اتحادی پیر کے روز ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے عراقی لیفٹنٹ کے بغداد ائر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی دوسری برسی منا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایک ہی وقت میں یہ کارروائیان شام اور پڑوسی ملک عراق میں ہو رہی ہیں۔

اتحادی عہدیداروں کے مطابق، امریکی قیادت والی فورسز نے منگل کے روز دو ڈرونز کو مار گرایا، جو مغربی عراق میں ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنا رہے تھے۔

اس سے پہلے پیر کے روز اتحادیوں نے بغداد ائرپورٹ پر اس کے احاطے کو نشانہ بنانے والے دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

(خبر کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG