رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

11:24 8.4.2022

وفاق میں سیاسی بحران، مگر خیبر پختونخوا میں پر اسرار خاموشی

خیبر پختونخوا اسمبلی
خیبر پختونخوا اسمبلی

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف حزبِ اختلاف کی تحریکِ عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد سے ملک بھر میں جاری سیاسی بحران اور محاذ آرائی سے خیبر پختونخوا کسی حد تک محفوظ دکھائی دیتا۔

بحرانی صورتِ حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان اور ان کی کابینہ میں شامل زیادہ تر وزرا نے مستقبل میں نئے انتخابات کے سلسلے میں اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

موجودہ صورت حال میں تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے عہدے دار روزانہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی یا فلاحی منصوبے پر کام شروع کرنے یا ان میں تیزی لانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

11:21 8.4.2022

رپورٹر ڈائری: سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صرف بلاول ہی مسکرا رہے تھے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

"یہ ایسا فیصلہ ہے جو میں نے اپنے 30 سالہ کریئر میں نہیں سنا، اس فیصلے نے سپریم کورٹ کے دامن پر لگے تمام داغ دھو دیے ہیں۔" یہ کہنا تھا ہمارے ساتھی صحافی راشد حبیب کا جو اس فیصلے کے بعد خاصے جذباتی نظر آرہے تھے۔

فیصلے کے دن کے لیے تیاریاں گزشتہ شام سے جاری تھیں۔ عدالت پہنچے تو اس قدر رش تھا کہ سمجھ نہ آیا کہ کیا کیا جائے، سماعت سننے کے لیے سپریم کورٹ نے کورٹ روم نمبر ون کے علاوہ کورٹ روم نمبر چھ اور سات میں بھی انتظام کردیا تھا کہ جہاں اسپیکر لگے ہوئے تھے اور سماعت سنی جاسکتی تھی۔

شروع کا کچھ وقت روم نمبر سات میں اسپیکر پر سماعت سن کر گیا اور اس کے کچھ دیر بعد کورٹ روم نمبر ایک پہنچے جہاں ملکی تاریخ کا ایک بڑا اور اہم کیس سنا جارہا تھا۔

تمام ججز بہت انہماک سے کیس سن رہے تھے اور آخری دن تحریک انصاف کے وکلا اور اٹارنی جنرل نے ہی دلائل دینے تھے۔

مزید پڑھیے

10:48 8.4.2022

فتح عمران خان کی ہوگی: زرتاج گل

وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، ابھی کھیل جاری ہے۔ فتح انشاءاللہ حق کی ہی ہوگی، انصاف کی ہو گی اور عمران خان کی ہی ہوگی۔

10:44 8.4.2022

پی ٹی آئی اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کو تیار نہیں: صحافی نصراللہ ملک کا دعویٰ

صحافی نصراللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تعداد دیکھ کر تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ ان کے بقول سیاسی گروپ نے عمران خان کو فیصلہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG