رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

01:12 10.4.2022

ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان: بلاول بھٹو زرداری

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔

01:06 10.4.2022

کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: شہباز شریف

عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے نامزد قائدِ ایوان شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بدلہ نہیں لیں گے بلکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی کسی سے ناانصافی کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ آج کی اس کامیابی پر متحدہ اپوزیشن کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس کی پاکستان کی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد پاکستان کو ایک نئے سفر پر گامزن کرے گا۔

01:00 10.4.2022

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے۔ 174 اراکینِ قومی اسمبلی نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیے۔ تحریکِ عدم اعتماد کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

00:42 10.4.2022

وزیر اعظم کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

'رائٹرز' کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گئے اجلاس کی کارروائی کے دوران ہوئی۔

ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب ایوان کی مختصر کارروائی کے بعد تیسری بار ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG