رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

11:34 30.4.2022

چیف جسٹس صورتِ حال کا نوٹس لیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں جاری ''غنڈہ گردی'' اور اس کو یرغمال بنانے کا نوٹس لیں۔

ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں۔ انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی ہے کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کیا گیا تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب ہوں گے۔

11:20 30.4.2022

گورنر پنجاب کا اسپیکر اسمبلی کو خط، عثمان بزدار کے استعفے پر اعتراض لگا دیے

عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔
عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔

پنجاب میں سیاسی بحران سنگین ہو گیا ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے دیے گئے استعفے پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ انہوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے طور پر بحال کردیا ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جمعہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ 2022 کو ٹائپ ہوا وا مبینہ استعفے کا خط وزیراعظم کے نام لکھا ہوا تھا۔

عمر سرفراز چیمہ نے اعتراض لگایا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق آٹھ کے مطابق وزیراعظم کے نام اس خط کو استعفے کے طور پر نہیں لیا جاسکتا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کے استعفے کے قبول ہونے کے لیے اسے ہاتھ سے لکھا ہوا ہونا چاہیے اور وہ گورنر پنجاب کے نام ہونا چاہیے۔

10:52 30.4.2022

اسپیکر قومی اسمبلی نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں: لاہور ہائی کورٹ

حمزہ شہباز شریف
حمزہ شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کےلیے دائر تیسری درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کا حلف ہفتہ کی صبح ساڑے گیارہ بجے لاہور میں ہی لینے کا حکم دیتے ہوئے عدالت کا تحریری فیصلہ بذریعہ فیکس سیکرٹری قانون اور انصاف کو بھی بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اس عدالت کی ذمہ داری ہے۔ آئین کے آرٹیکل 201 کے تحت عدالت کا حکم وفاقی و صوبائی حکومتوں پر لازم ہے۔ آئین کا آرٹیکل5 ہر شہری کو ریاست کا وفادار رہنے کا پابند بناتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ صدر مملکت نے ہائیکورٹ کے پہلے 2 فیصلوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا ہے۔ ہائیکورٹ کے پہلے دونوں فیصلے صدر مملکت پر لازم و ملزوم تھے۔ گورنر نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلوں کو جان بوجھ

کر نظرانداز کیا ہے۔ گورنر نے اپنے رویے سے حلف کو ناقابل عمل بنایا۔ گورنر پنجاب نئے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لے کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیے

18:15 19.4.2022

حکومت کا پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کی نئی حکومت کی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر بھی نظر ِثانی کی جائے گی۔

وزارت سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں پہلی پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری۔ چار سال سے اظہارِ رائے پر پابندی عائد تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دور کے دوران مختلف صحافیوں کے پروگرم بند کرائے گئے۔ میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کو دباؤ ڈلوا کر نوکریوں سے نکلوایا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آئندہ ایک سے دو دن میں قوم سے خطاب کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے سابق حکومت کو مخاطب کر کے کہا کہ چار سال آپ نے جو سیاست کی اسے صحافیوں کے گھروں تک نہیں لے جا سکتے۔ کسی صحافی کے گھر کے باہر مظاہرے بھی برداشت نہیں ہیں۔ وزیرِ اعظم نے بھی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کر دی ہے، جو یہ کام کریں گے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ یہ حکومت الزام نہیں لگائے گی بلکہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لے رہے، صدر بھول چکے ہیں کہ وہ صدر پاکستان ہیں نہ کہ صدر پی ٹی آئی۔ آئینی عہدے کو سیاست کے لیے استعمال کرنا ہے تو عہدے سے علیحدہ ہو جائیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG