قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی
عمران خان عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے: فرخ حبیب
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے بقول عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ کوئی مقابلہ کرنا نہیں جانتا۔ عوام چاہتے ہیں کہ ضمیر فروشوں کا راستہ روکا جائے اسی لیے قوم آج وزیرِ اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والے تمام لوگ چور ہیں جب کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔ اپوزیشن دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے پاس اسمبلی میں نمبرز پورے ہیں لیکن پھر بھی گھبراہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں۔
وزیرِ مملکت کے بقول، اسپیکر اسد قیصر نے آج کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے کیوں کہ جب بھی کوئی رکن فوت ہوتا ہے تو فاتحہ خوانی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کر دیا جاتا ہے اور ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہوچکا ہے۔
ٹی وی اینکرز کے ساتھ وزیرِ اعظم کی آف دی ریکارڈ ملاقات ہوئی ہے: شہباز گل
اراکینِ کو خریدنے کے لیے 25 کروڑ تک کی آفر کی جا رہی ہے: عمران خان
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تین بڑے میرا شکار کرنے آ رہے ہیں، لیکن میں اُنہیں شکست دُوں گا۔
مانسہرہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کرپشن کیسز معاف کیے تو ملک سے غداری کروں گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں لوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، اراکین کو خریدنے کے لیے 25، 25 کروڑ روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت کی اتنی اچھی کارکردگی نہیں رہی جتنی اُن کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی ہے۔
اُن کے بقول پاکستان کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ ایکسپورٹس ہیں اور ٹیکس بھی سب سے زیادہ جمع ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ایسے وقت میں جلسے سے خطاب کیا ہے جب جمعے کو قومی اسمبلی کا اجلاس اُن کے خلاف تحریکِ عدم پیش ہونے سے قبل ہی پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے۔