رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

20:43 27.3.2022

عدم اعتماد پر ووٹ دینے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی: عمران خان

عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر جب ووٹنگ ہوگی تو پوری قوم دیکھے گی۔ جو ہماری طرف سے ووٹ دینے جائے گا ان کے لیے پیغام ہے کہ ایسا نہ کرنا عوام آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ روپے لے کر اگر آپ عوام کے پاس جا کر یہ کہیں گے کہ ضمیر جاگ گیا، تو یہ بات قوم نہیں مانے گی۔ ان کے بقول اگر حکومت اتنی ہی بری تھی تو جمہوریت میں ایک ہی راستہ ہوتا ہے کہ اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیں۔

09:34 28.3.2022

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل


قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر کو دوبارہ ہو رہا ہے۔

دو روز کے وقفے کے بعد پیر کو ہونے والا اجلاس سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں مفادِ عامہ کے معاملات پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہونے والے قومی اسمبلی کے غیرمعمولی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم رکن کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا تھا۔

10:16 28.3.2022

لوٹ مار کے ذمہ داروں کو سرپرائز ملنا شروع ہوگئے: سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ''سلیکٹڈ کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع'' ہو چکا ہے۔

سعد رفیق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اب تر حالات اور لوٹ مار کے ذمہ داروں کو سرپرائز ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

10:58 28.3.2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع

اپوزیشن نے وفاق کے بعد صوبۂ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین رانا مشہود، سمیع اللہ خان، میاں نصیر اور دیگر نے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے۔ جس پر حزبِ اختلاف کے اراکین کے دستخط ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود اور خواجہ سعد رفیق نے بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی تصدیق کی ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے جب کہ تحریک کے جمع ہونے کے بعد اسپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے بھی پابند ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG