رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

17:24 28.3.2022

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اجلاس کے ایجنڈے پر سرِ فہرست عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن نے پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان کو وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد نہیں رہا۔

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اسپیکر نے اس پر بحث کے لیے اجلاس 31 مارچ شام چار بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

17:37 28.3.2022

حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جا رہی ہے: فیصل جاوید

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے۔

فیصل جاوید نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو رہی ہے اور کامیابی وزیرِ اعظم عمران خان کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے اور جلد وہ جشن منائیں گے۔

17:47 28.3.2022

چوہدری پرویز الہیٰ کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ میں موجود ہیں۔

اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان میں مقامی نشریاتی اداروں میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں حکومت بنانے کی پیشکش بھی کر سکتے ہیں۔

تاہم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ وزیرِ اعظم سے ملاقات میں کوئی فیصلہ کرنے نہیں گئے بلکہ وہ وزیرِ اعظم کی بات سننے گئے ہیں۔

17:55 28.3.2022

پرویز الہیٰ کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمایت کریں گے: شہباز گل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کی وزیرِ اعلی پنجاب کے امیدوار کے طور پر حمایت کرے گی۔

شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG