رسائی کے لنکس

روس کا یورپ کو گیس کی فراہمی مزید کم کرنے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس نے کہا ہے کہ وہ بدھ سے یورپ کو گیس کی فراہمی مزید کم کر دے گا۔

روس کے اس اعلان کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ یوکرین سے ہونے والے اس معاہدے پر عمل درآمد کرے گا یا نہیں جس کے تحت یوکرین ایک بار پھر اپنی اناج برآمد کر سکے گا۔

دونوں ملکوں میں اناج کی برآمدات کے حوالے سے جمعے کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں ممکنہ طور پر یوکرین سے اناج کی پہلی کھیپ روانہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب روسی افواج نے معاہدے کے اگلے روز ہی اوڈیسا میں بندرگاہ اور ساحلی علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹز‘ کے مطابق یوکرینی افواج کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اوڈیسا میں ایک بار پھر مختلف مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یوکرین میں عالمی جنگ دوم کے بعد یہ سب سے بڑا تنازع ہے جس سے یورپ شدید متاثر ہو رہا ہے اوت توانائی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لگ بھگ چھ ماہ سے جاری اس تنازع کے سبب غریب ممالک کو خوراک کے کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یورپی یونین میں شامل ممالک نے منگل کو ایک ہنگامی مجوزہ منصوبے کی منظوری دی ہے تاکہ گیس کی طلب کو کنٹرول کیا جا سکے، یورپ کے ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ وہ روس سے گیس یا توانائی کے حصول کا سلسلہ مکمل طور پر ختم کر سکیں۔

کیا یورپ توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

روس کی ایک بڑی تونائی کی کمپنی گیزپم کا کہنا تھا کہ روس سے جرمنی کو گیس کی فراہمی بدھ سے تین کروڑ 30 لاکھ کیوبک میٹر کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کمی سے جرمنی کو گیس کی موجود سپلائی نصف ہو جائے گی جو کہ پہلے ہی عام سپلائی کے 40 فی صد پر لائی جا چکی تھی۔

یوکرین جنگ کے آغاز سے قبل تک یورپ اپنے گیس کی ضرورت کا 40 فی صد اور پیٹرولیم مصنوعات کا 30 فی صد روس سے درآمد کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ماسکو نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں کمی کی وجوہات پلانٹس کی مرمت اور مغربی ممالک کی پابندیاں ہیں۔ البتہ یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو توانائی کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کے گیس کی فراہمی مکمل معطل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

دوسری جانب یوکرین کی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں روس نے کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے البتہ یوکرینی فوج نے دشمن کے اہداف کا نشانہ بنایا۔ البتہ نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

اوڈیسا کے ساحلی علاقے کے حکام کے مطابق روس کے حملوں میں۔ بندرگاہ کو نقصان پہنچا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع نے حملوں کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

XS
SM
MD
LG