رسائی کے لنکس

ری پبلکن پرائمریز: ٹرمپ کے حمایت یافتہ زیادہ تر امیدوار جیت گئے


سابق صدر ٹرمپ (فائل فوٹو)
سابق صدر ٹرمپ (فائل فوٹو)

ویب ڈیسک۔ ری پبلکن پارٹی کے اندر وسط مدتی انتخابات سے قبل ہونے والے پرائمریز میں ووٹروں نےبڑی تعداد میں ایسے امیدواروں کو منتخب کیا ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں جعلسازی کے دعووں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور یہ بات اس چیز کی علامت خیال کی جا رہی ہے کہ سابق صدر کی اپنی پارٹی پر گرفت اب بھی مضبوط ہے۔

امریکہ میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ملک کی دو نوں بڑی جماعتیں اپنے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ انہیں پرائمری انتخاب کہا جاتا ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے منتخب نمائندے نومبر میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوتے ہیں۔ اس ہفتے منگل کے دن، کئی ریاستوں مٰیں جماعتی نمائندوں کے انتخابات ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کی ایک فائل فوٹو( اے۔پی)
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کی ایک فائل فوٹو( اے۔پی)

کسی بھی جمہوریت میں وسط مدتی انتخابات مبصرین کے نزدیک اس وجہ سے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کہ انہیں آئندہ عام انتخابات کے لئے ووٹرز کے رجحانات کا عکاس سمجھا جا تا ہے۔

اگر ان مسائل کی بات کی جائے جو 2024کے عام انتخابات میں کلیدی اہمیت کے حامل ہونگے تو وسط مدتی پرائمری کے بعد، ابارشن یا اسقاط حمل کا معاملہ سر فہرست نظر آتا ہے۔ریاست کینساس میں یہی صورت حال نظر آئی ،جہاں ووٹروں نے بیلٹ پر موجود ایک ایسی تجویز کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا جو اسقاط حمل کی سہولت تک رسائی کو خطرے میں ڈالتی تھیں۔

ریاست کینساس کے نتائج ، جون میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ووٹروں کی برہمی کا یہ اظہار ایک ایسے وقت میں ووٹروں کو متحرک کرنے میں ڈیمو کریٹس کی مدد کر سکتا ہے جب بہت سے امریکی پٹرول اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے، ڈیمو کریٹک صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو مورد الزام ٹھرا رہے ہیں۔

وچیٹا اسٹیٹ یو نیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر،نیل ایلن، کہتے ہیں کہ،"جب کوئی مکمل پابندی،ایک امکان کے طور پر نظر آتی ہے توآپ کو بہت سے لوگ اس سے پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں اور آپ اسقاط حمل پر پابندیوں کی حمایت کرنے والے بہت سے اعتدال پسند افراد سے محروم ہو سکتے ہیں ۔

اسقاط حمل کے حق میں مظاہرے۔۔فوٹو رائٹرز
اسقاط حمل کے حق میں مظاہرے۔۔فوٹو رائٹرز

کینساس میں اسقاط حمل کے حق کے لئے سرگرم کارکنوں نے اس اہم کامیابی کو ایک جشن کی طرح منایا جو امریکہ کے سپریم کورٹ کی جانب سے رو بنام ویڈ (Roe vs Wade) کیس کا فیصلہ تبدیل کرنے کے بعد، ریا ستوں میں اس کی پہلی انتخابی آزمائش تھی۔

سابق صدر کے حمایت یافتہ ریپبلکنز کی کامیابی

اس کے علاوہ ایک اور پرائمری بھی خاصی اہم ثابت ہوئی۔ بیٹل گراؤنڈ اسٹیٹ کہلائی جانے والی کلیدی ریاست ایریزونا کی اسمبلی کے رکن، ،مارک فنچیم نے، ریاست کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے لئے ریپلکن نامزدگی جیت لی.

فنچیم چھ جنوری، 2021، کوواشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تقریر میں موجود تھے ، جس کے بعد سابق صدر کے حامیوں نے امریکی کیپیٹل کی عمارت پر حملہ کیا تھا اور اپنا یہ اصرار جاری رکھا تھا کہ 2020کا الیکشن سابق صدر نے جیتا ہے۔

ریاست مشی گن میں، قدامت پسند تبصرہ نگار، ٹیوڈر ڈکسن، نے جنہوں نے الیکشن میں ٹرمپ کی کامیابی کے دعووں کی حمایت کی تھی، کہا ہے کہ گورنر کے لیے جس ریپبلکن نے نامزدگی جیتی ہے،اور نومبر میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل دوڑ میں گورنر کے ڈیموکریٹک امیدوار کے مدمقابل ہوں گے۔ اس دوڑ کا محور بھی اسقاط حمل کے حقوق ہوں گے۔

(اس رپورٹ کے لئے مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG