رسائی کے لنکس

ایف بی آئی کے چھاپے اور حامیوں کی پرائمریز میں کامیابی، ٹرمپ کی ریپبلکنز کے ساتھ وابستگی گہری ہو گئی


سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)

ایک ہفتے کے اندر ریپبلکن پارٹی کے اندرونی انتخابات یا پرائمریزمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی امیدواروں کو واضح برتری حاصل رہی۔ مثال کے طور پرریاست وسکونسن میں گورنر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کردہ امیدوار نے ریپبلکن پارٹی کے پسندیدہ امیدوارکو آسانی سے شکست دی۔ اسی طرح اور بھی کئی ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی چھائے رہے۔

اس تیزرفتار پیش رفت نے سابق صدر کی پارٹی میں غالب حیثیت کو اجاگر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے اندر پچھلے سات برسوں میں اپنے تشخص کو بنتے بگڑتے دیکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی قانونی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اگلےصدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر انہیں اپنے سیاسی کیریئر کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف چاہے پسند کریں یا نہ کریں، ری پبلکن پارٹی میں بہت سے لوگوں کو ٹرمپ کی بھی ضرورت ہے، نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں آگے بڑھنے کے خواہاں افراد کے لیے ٹرمپ کی حمایت اہم ثابت ہوئی ہے۔

اس ہفتے ٹرمپ کی فلوریڈا اسٹیٹ کی ایف بی آئی کی تلاش پرریپبلکن ردعمل خاص طور پراس بات کی ایک واضح مثال تھی کہ پارٹی ٹرمپ کو کس طرح قریب رکھتی ہے۔ 2024 کے صدارتی پرائمری میں ٹرمپ کو چیلنجز کے طور پر پرغور کرنے والے کچھ ریپبلکن جیسے فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس، ان کا دفاع کرنے والوں میں شامل تھے۔ حتیٰ کہ میری لینڈ کے گورنرلیری ہوگن جیسے ٹرمپ کے پرانے ناقدین نے بھی ٹرمپ کے مار-اے-لاگو گھر کی تلاشی پرسوال اٹھایا ہے اس کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کے لیے دباؤ ڈالا۔

سابق صدر ٹرمپ نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے (اے پی)
سابق صدر ٹرمپ نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے (اے پی)

لیکن مار-اے-لاگو میں ایف بی آئی کے چھاپے سے پہلے ہی، ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طورپراپنی کوششوں کو تیز کرتے جا رہے ہیں۔ مجموعی طورپر ٹرمپ کے تقریباً 180 حمایت یافتہ امیدواروں نے مئی سے لے کر اب تک پرائمری جیتی ہے جبکہ 20 سے کم ہارے ہیں۔

ٹرمپ کی فتوحات میں گزشتہ ہفتے ریاست ایریزونا میں پرائمری انتخابات میں کلین سویپ بھی شامل ہے - بشمول ریاست کے چیف الیکشن اہلکار کی دوڑ میں شرکت سے انکارکے۔ ٹرمپ کے اتحادیوں نے منگل کو وسکونسن اورکنیکٹی کٹ میں بھی کامیابی حاصل کی، یہ ریاست طویل عرصے سے اپنے اعتدال پسند ریپبلکن جھکاؤ کے لیے مشہور ہے۔

وسکونسن کے ریپبلکن پرائمری میں گورنرکے عہدے کے لیےٹرمپ کے حمایت یافتہ تاجرٹِم مائیکلز نے سابق لیفٹیننٹ گورنمنٹ ریبیکا کلیفِش کو شکست دی، جو پارٹی کی پسندیدہ امیدوارتھیں۔ اورکنیکٹیکٹ میں، لیورا لیوی، جنہوں نے ٹرمپ کےاس دعوے کی حمایت کی ا کہ 2020 کے انتخابات چوری کیے گئے تھے، ٹرمپ کی ذاتی توثیق حاصل کرنے کے بعد اپنے اعتدال پسند حریف کوغیرمتوقع طور پر شکست دی۔

ٹرمپ کے گھر مار-اے-لاگوکی تلاشی

درین اثناء ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے بدھ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے لیے سخت تنقید کی جو ان کی ایجنسی کی جانب سے ٹرمپ کے مار-اے-لاگو گھر کی تلاشی کے تناظر میں پرتشدد بیان بازی کر رہے ہیں۔

کرسٹوفر رے کو ٹرمپ نے 2017 میں ایجنسی کا ڈائریکٹرمقررکیا تھا، انہوں نے وفاقی ایجنٹوں اور محکمہ انصاف کے خلاف آن لائن گردش کرنے والی دھمکیوں کو "افسوسناک اور خطرناک" قرار دیا۔

سابق صدر ٹرمپ کی رہائیش گاہ۔۔ مار-اے-لاگو
سابق صدر ٹرمپ کی رہائیش گاہ۔۔ مار-اے-لاگو

رے نے کہا "مجھے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کولاحق خطرات کے بارے میں تشویش رہتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ناراض ہونے کا جواب پرتشدد دھمکیاں نہیں ہونا چاہیے۔"

سوشل میڈیا پر ، میڈیا اطلاعات کے بعد، انتہائی سخت پیرائے میں دھمکی آمیز پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

جب سے ٹرمپ نے خود فلوریڈا میں اپنے گھر کی تلاشی کا اعلان کیا دائیں بازو کے سخت گیر حامیوں کی طرف سے انٹرنیٹ پر دھمکیوں اورمسلح حملوں کے لیے اکسانے والوں کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے۔

اس معاملے سے واقف لوگوں کے مطابق، پیرکو ٹرمپ کی رہائش گاہ کی تلاشی اس تحقیقات کا حصہ ہے کہ کیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے اپنی فلوریڈا کی رہائش گاہ تک خفیہ ریکارڈز لے کر گئے۔ محکمہ انصاف اس وقت سے خفیہ معلومات کے ممکنہ غلط استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے جب سے نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ اس نے اس سال کے شروع میں مار-اے-لاگو سے وائٹ ہاؤس کے ریکارڈ کے 15 باکسز، بشمول خفیہ معلومات پر مشتمل دستاویزات، حاصل کی ہیں۔

بہرحال اس وقت امریکہ میں داخلی اورخارجی امور کے بجائے اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ ٹرمپ کا ری پبلکن پارٹی میں اب بھی اثر ورسوخ برقرار ہے اور کیا آنے والے صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار منتخب ہوں گے یا نہیں۔ مبصرین کا خیال کے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد یہ صورت حال زیادہ واضح ہو سکے گی۔

(خبر کا کچھ مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG