رسائی کے لنکس

فرانس کے متعدد کھلاڑی علیل،کسی پراسرار وائرس کے خدشات


 فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 - سیمی فائنل میں فرانس بمقابلہ مراکش ، فرانس کے تھیو ہرنینڈز اولیویر گیروڈ ۔فائل فوٹو
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 - سیمی فائنل میں فرانس بمقابلہ مراکش ، فرانس کے تھیو ہرنینڈز اولیویر گیروڈ ۔فائل فوٹو

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ کے مقابلے سے قبل فرانس کےمتعدد کھلاڑیوں کو سردی نے متاثر کیا ہے۔ دفاعی کھلاڑی رافیل ورانے اور ابراہیم کونٹے،علیل ہونے والوں میں تازہ ترین ہیں ۔

اے ایف پی کے خصوصی نامہ نگار نےقطر سے اس پراسرار بیماری کے بارے میں بتایا ہےکہ ورانے، کونٹے اور اسٹرائیکر کنگسلے کومان کوبھی اس وقت باہر کردیا گیا جب فرانسیسی ٹیم اتوار کے فائنل میں ارجنٹائن سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔

ان تینوں کی غیر حاضری نے فرانسیسی کیمپ میں کسی پراسرار وائرس کے بارے میں مزید خدشات کو جنم دیا ہے۔اس سے قبل سینٹر بیک ڈیوٹ اپامیکانو اور مڈفیلڈر ایڈرین رابیوٹ علالت کی وجہ سے بدھ کو مراکش کے خلاف سیمی فائنل میں کھیل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

کوچ ڈیس چیمپس نے بدھ کے کھیل کے بعد گھبراہٹ کا اظہار کئے بغیر کہا تھا ا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط برت رہے ہیں کہ بیماری نہ پھیلے۔

فرانس کے رینڈل کولو میوانی کو 14 دسمبر 2022 کو ورلڈ کپ میں مراکش کے خلاف گول کرنے کے بعد ساتھی ساتھی مبارکباد دے رہے ہیں۔
فرانس کے رینڈل کولو میوانی کو 14 دسمبر 2022 کو ورلڈ کپ میں مراکش کے خلاف گول کرنے کے بعد ساتھی ساتھی مبارکباد دے رہے ہیں۔

مراکش کے خلاف اپنی جیت میں فرانس کا دوسرا گول کرنے والے اسٹرائیکر رینڈل کولو میوانی نے جمعہ کے روز کہا: "تھوڑا سا فلو ہے جو پھیل رہا ہے لیکن کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے۔ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے اور اتوار کے لیے تیار ہو جائیں گے۔"

ایک فرانسیسی پریس افسر نے اس پرمزید کہا: "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، رینڈل ڈاکٹر نہیں ہیں، ہم اس کے بارے میں بعد میں بات کریں گے۔"

کولو میوانی نے کہا کہ بیمار پڑنے والے کھلاڑیوں کو الگ تھلگ کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا، "جو لوگ بیمار ہیں وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں، ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ہم سماجی دوری پر عمل کر رہے ہیں۔ ہم اس کے بارے میں بہت سخت ہیں۔"

فارورڈ عثمانی ڈیمبیلے نے کہا: "ہم اس وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ڈیوٹ اور ایڈرین کے پیٹ میں تھوڑا سا درد ہواتھا، میں نے انہیں ادرک اور شہد کی چائے بناکر دی اور پھر انہیں بہتر محسوس ہوا۔ مجھے امید ہے کہ سب فائنل کے لیے تیار ہوں گے۔"

انہوں نے کہا،"ڈیوٹ بہتر ہو گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ سب تیار ہو جائیں گے۔ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ پہلے دن، ڈیوٹ کو ہم نے ان کمرے میں ہی کھانا بھی دیاتھا۔ اور وہ اگلے دن واپس ہم سب کے ساتھ آگئے۔"

کوچ کو بھی یقین ہے کہ Upamecano اور Rabiot دونوں اتوار کو ہونے والےفائنل کے لیے فٹ ہوں گے۔ انہوں نے بدھ کو کہا، "ڈیوٹ فٹ ہو جائیں گے۔ وہ تین دن سے ٹھیک نہیں تھے، انہیں بخار تھا جس کا اثر ان کی طاقت پر پڑا،" انہوں نے بدھ کو کہا۔

"Rabiot کی طبیعت آج دوپہر قدرےبہتر ہوئی ہے لیکن پوری طرح نہیں، اس لیے وہ ہوٹل میں ہی رہے تھے۔ ہمارے پاس آرام کرنے کے لیے چار دن ہیں اس لیے انہیں اتوار کے لیے دستیاب اور بہترہونا چاہیے۔"

بہر حال اگر گر کونیٹ اور ورانے باہر ہو جائیں، تو کوچ کو انتخاب کے مشکل فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ اپنے تین بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے دو کے بغیر ہوں گے۔

یہ مضمون ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ پر مبنی ہے۔

XS
SM
MD
LG