رسائی کے لنکس

افغانستان ایران کے پانی کے حق کا احترام کرے: صدر رئیسی


افغانستان کے صوبے ہلمند میں دریائے ہلمند کا ایک منظر جس کے پانی کا کچھ حصہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں بھی جاتا ہے۔ فائل فوٹو
افغانستان کے صوبے ہلمند میں دریائے ہلمند کا ایک منظر جس کے پانی کا کچھ حصہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں بھی جاتا ہے۔ فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو افغانستان پر زور دیا کہ وہ ایران کے پانی کے حقوق کا احترام کرے۔

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے دورے کے دوران رئیسی نے کہا کہ دریائے ہلمند پر واقع ایک ڈیم کی وجہ سے دونوں ملکوں کی سرحد کے ساتھ ایک جھیل میں پانی کی آمد رک رہی ہے۔

جب کہ افغانستان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے دریا میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ افغانستان کو چاہیے کہ ایرانی ماہرین کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دے تاکہ وہ موقع پر جا کر پانی کے بہاؤ میں کمی کے اسباب کا جائزہ لے سکیں۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے راہنماؤں کو ان کے الفاظ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ انہیں بعد میں شکایت کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

ایرانی عہدے داروں نے خبردار کیا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے صوبہ سیستان بلوچستان کے لوگوں کو آنے والے مہینوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(اس خبر کی کچھ تفصیلات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG