بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ نذیر غزہ میں مقیم ہیں اور موجودہ صورتِ حال کی وجہ سے اپنے وطن واپس آنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو میں لبنیٰ نے بتایا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال بہت خراب ہے اور عام لوگوں کے گھروں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔