رسائی کے لنکس

اسرائیل مغربی کنارے میں غیر قانونی ہلاکتیں بند کرے: اقوام متحدہ


غزہ پر اایک اسرائیلی فوجی ٹینک فائل فوٹو
غزہ پر اایک اسرائیلی فوجی ٹینک فائل فوٹو

ایک ایسے وقت میں جب کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اسرائیلی افواج نے بدھ کے روز شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔ جہاں ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ شہر بھی شامل تھا، جہاں فوج کا کہنا ہے کہ اس نے زمینی کارروائی کے دوران پندرہ عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا۔

خان یونس میں جو کہ جنوبی غزہ کا بڑا شہر ہے، عینی شاہدوں نے متعدد فضائی حملوں کے علاوہ، شدید لڑائی کی اطلاعات دی ہیں۔

غزہ میں حماس کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے جوابی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 26 ہزار نو سو ہو گئی ہے، جس میں عام شہری اور عسکریت پسند دونوں شامل ہیں۔

حماس: جنگ بندی مذاکرات

ادھر حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ قاہرہ جانے والے ہیں جہاں وہ جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں غزہ میں جنگ میں وقفہ اور حماس کی تحویل میں موجود یرغمالوں کی رہائی دونوں شامل ہیں۔

ہانیہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ حماس جنگ بندی کے منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اور انہوں نے مستقل جنگ بندی اور اور غزہ سے اسرائیلی فوجوں کی واپسی کے بارے میں گروپ کے سابق مطالبے پر اصرار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترجیح ، غزہ کے خلاف غیر منصفانہ جارحیت کو ختم کرنا اور قابض افواج کی کی مکمل واپسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی تعمیر نو کرنا چاہتی ہے جو اسرائیل کے جوابی حملے میں بالکل تباہ ہو گیا ہے۔ یہ جوابی حملہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں ہوا تھا، جس میں 1140 لوگ مارے گئے تھے۔ ہانیہ برسوں سے اسرائیل کی جانب سے جاری غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی بھی چاہتے ہیں

نیتن یاہو اپنے سابق موقف پر قائم

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے فوجوں کی مکمل واپسی اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک اسرائیل اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر لیتا۔

نیتن یاہو نے حماس کو مکمل طور سے ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کے مستقبل میں وہ اسرائیل کے خلاف حملے نہیں کر سکتے۔

نیتن یاہو نے کہا ہم غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیں واپس نہیں بلائیں گے اور ہم ہزاروں دہشت گردوں کو رہا نہیں کریں گے۔

ایک ممکنہ نئے معاہدے کے لیے تجویز پیرس میں امریکی، اسرائیلی، قطری اور مصری عہدیداروں کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں سامنے آئی۔

جیسا کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکی کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے موجود تجویز مضبوط اور آمادہ کرنے والی ہے۔

اسرائیل مغربی کنارے میں غیر قانونی ہلاکتیں بند کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے دفتر نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک اسپتال میں اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینیوں کی غیر قانونی ہلاکتوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ اسرائیل مارے جانے والوں کی شناخت عسکریت پسندوں کے طور پر کرتا ہے جو بقول اس کے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے ادارے سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی کارروائی کو بظاہر منصوبے کے تحت ماورائے عدالت سزائے موت دینا قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل حماس پر اسپتال اور صحت سے متعلق سہولتوں کے نیچے بنی سرنگوں سے کارروائیاں کر نے کا الزام عائد کرتا ہہے۔

فلسطینی امداد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گو تریس نے منگل کے روز عطیات دینے والے 35 ملکوں اور یورپی یونین کے نمائیندوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس کے بعد ہوئی جب متعدد بڑے عطیات دینے والے ملکوں نے اسرائیل کے اس الزام کے بعد کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امدا د کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے درجن بھر افراد سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ملوث ہیں، اس ادارے کی امداد معطل کردی ہے

عہدیداروں کا کہنا کہ اقوام متحدہ نے فوری طور پر اس الزام کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

اس رپورٹ میں کچھ معلومات اے پی سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG